200 روپے کے انعامی بانڈ،7 لاکھ 50 ہزار روپے کا بڑا انعام بانڈ نمبر 612132 کےنام نکل آیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
فیصل آباد(نیوزڈیسک)نیشنل سیونگز سینٹر نے پیر کے روز 200 روپے کے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی کے فاتحین کا اعلان کر دیا۔ یہ قرعہ اندازی 17 مارچ 2025 کو فیصل آباد میں منعقد ہوئی تھی۔
انعامات اور خوش نصیب فاتحین
پہلا انعام: 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا بڑا انعام بانڈ نمبر 612132 کے خوش نصیب مالک کے حصے میں آیا۔
دوسرا انعام: 2 لاکھ 50 ہزار روپے کے چار انعامات درج ذیل بانڈ نمبرز کے حامل افراد کو ملے:
007796، 018511، 272618، 312188
تیسرا انعام: 1,696 خوش نصیب افراد کو 1,250 روپے کا انعام دیا جائے گا۔ تیسری کیٹیگری کے مکمل فاتحین کی فہرست جلد نیشنل سیونگز سینٹر کی جانب سے جاری کی جائے گی۔
اٹلی: بحیرہ روم میں تارکیں وطن کی کشتی ڈوبنےسے 6 افراد ہلاک، 40 لاپتا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بھارت میں حقوق کیلیے احتجاج کرنا جرم
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتر پردیش میں مسجد کے باہر وقف بل کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو دہشتگردوں کی طرح نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں مسلمانوں کا پرامن احتجاج اب جرم بنتا جا رہا ہے، مودی حکومت میں اقلیتوں کی آواز کو دبانے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتر پردیش میں مسجد کے باہر وقف بل کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو دہشتگردوں کی طرح نشانہ بنایا گیا۔ یوپی پولیس نے متنازع وقف بل پر آواز اٹھانے والے 50 سے زائد مسلمانوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ احتجاج کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو یوپی پولیس نے مظاہرین پر بدترین تشدد کیا جب کہ مظاہرین کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔ بل کی مخالفت میں سیاہ پٹیاں باندھنے پر بھی ایک لاکھ روپے کے مچلکے کی دھمکی دی گئی۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت نے اقلیتوں کی آواز دبانا اپنی پالیسی بنا لی ہے۔ احتجاج روکنے کے لیے دھمکیاں، مقدمات اور تشدد جیسے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ رویہ جمہوریت کی نفی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔