جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حسین احمد انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
جمعیت علمائے اسلام نے بھی اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے حافظ حسین احمد انتقال کی خبر دی گئی۔ حافظ حسین احمد سینیٹر اور رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں، ان کا شمار مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی، ف) کے رہنما حافظ حسین احمد انتقال کر گئے۔ حافظ حسین احمد کے بیٹے منیر احمد کا کہنا ہے کہ والد طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جے یو آئی رہنما کے بیٹے نے کہا کہ حافظ حسین احمد کی نمازہ جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد کیا جائے گا۔ جمعیت علمائے اسلام نے بھی اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے حافظ حسین احمد انتقال کی خبر دی گئی۔ حافظ حسین احمد سینیٹر اور رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں، ان کا شمار مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حافظ حسین احمد انتقال
پڑھیں:
سارک کے سابق سیکریٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کرگئے
پاکستان کے سابق سفارت کار اور سارک کے سابق سیکریٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کر گئے، وہ اووکول میموریل اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
نعیم الحسن مختلف ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہے۔
نعیم الحسن 1996ء سے 1998ء تک ساؤتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن (سارک) کے سیکریٹری جنرل رہے، وہ 2001ء میں سفارت کاری سے ریٹائرڈ ہوئے۔
نعیم الحسن کچھ برسوں سے ٹورنٹو میں اپنے بچوں کے ساتھ رہ رہے تھے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ اسنا مسجد مسی ساگا میں ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین اووکول کے قبرستان میں کی جائے گی۔
Post Views: 1