ریلی سے خطاب میں ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کا سب سے بڑا احمق انسان جو پوری دنیا پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے حکومتی سطح پر احتجاج کیا جاتا لیکن امریکہ کے غلام حکمرانوں نے اپنی غلامی کا حق ادا کردیا اور مذمت تک نہیں کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امریکی سرپرستی میں غزہ میں دوبارہ اسرائیلی جارحیت و جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، خواتین و بچوں سیمت سینکڑوں فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف امریکی قونصلیٹ پر احتجاج کیا گیا، پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹوں کے باوجود امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں ہزاروں افراد نے بوٹ بیسن تا امریکی قونصلیٹ احتجاجی مارچ کیا۔ شرکاء نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف پُرجوش نعرے لگائے اور مختلف بینرز و پلے کارڈز اُٹھا کر اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیا۔ شرکاء نے مخصوص فلسطینی رومال پہننے ہوئے تھے اورفلسطینی پرچم اُٹھائے ہوئے تھے۔

امریکی قونصلیٹ پر احتجاج امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر امریکی سرپرستی میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔ اس موقع پر امریکی قونصلیٹ میں یادداشت بھی پیش کی گئی۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل امریکہ کی سرپرستی میں مسلسل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، عالم اسلام کے حکمران اہل غزہ و فلسطین کی حمایت کرنے کے بجائے امریکہ کی خوشنودی میں لگے ہوئے ہیں، فلسطین فلسطینیوں کی سرزمین ہے،انہیں کوئی طاقت بے دخل نہیں کر سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے اسے تسلیم نہیں کیا جا سکتا، بیت المقدس کا تحفظ ہمارے ایمان کا تقاضہ ہے، عالم اسلام کے ظالم حکمران اپنے لوگوں پر تو ظلم و تشدد کرتے ہیں لیکن امریکہ کے سامنے بھیگی بلی بن جاتے ہیں، بد قسمتی سے مسلم حکمرانوں کی کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی، غزہ کے مسلمان غزوہ بدر کی مثال کو تازہ کررہے ہیں اور قربانیاں دے رہے ہیں لیکن جھکنے کے لیے تیار نہیں ہیں، 17 ماہ تک بے سہارا فلسطینی اپنا دفاع کرتے رہے اور ان کی تاریخی مزاحمت نے اسرائیل کو معاہدہ کرنے پر مجبور کیا۔

احتجاجی مظاہرے سے اپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ، نائب امیر جماعت اسلامی کراچی نوید علی بیگ، جماعت اسلامی کراچی کے ڈپٹی سکریٹری عبد الرزاق خان، امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مولانا مدثر انصاری، امیر جماعت اسلامی ضلع ائیر پورٹ محمد اشرف، امیر ضلع وسطی سید وجیہ حسن، فلسطین فاونڈیشن کے رہنما ڈاکٹر صابر ابومریم، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی حافظ آبش صدیقی و دیگر نے خطاب کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ کی قیادت میں نائب امراء کراچی مسلم پرویز اور نوید علی بیگ نے امریکی قونصلیٹ میں یادداشت پیش کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی کراچی امریکی قونصلیٹ

پڑھیں:

جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ چنا پاک کالونی میں جلسہ سیرت النبی صہ سے خطاب کر رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250916-08-30

متعلقہ مضامین

  • بے حیا کلچر کے فروغ نے نوجوان نسل کو تباہ کردیا، نصر اللہ چنا
  • پارلیمنٹ میں قرآن و سنت کے منافی قانون سازی عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے، حافظ نصراللہ چنا
  • گزشتہ 15 سال میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے غبن کیے گئے، حافظ نعیم الرحمان
  • جماعت اسلامی کے تحت کراچی چلڈرن غزہ مارچ کل ہوگا
  • منعم ظفر خان نے ٹائون چیئرمینوں کے ساتھ اسپرے مہم کا افتتاح کردیا،مہم شہر بھر میں چلائی جائیگی
  • مسلم مالک غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں،حافظ نعیم الرحمن
  • مسلم حکمران زبانی بیانات کے بجائے اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات اور فوجی کارروائی کریں ، منعم ظفر خان
  • اسلامی ملکوں کے حکمران وسائل کا رخ عوام کی جانب موڑیں: حافظ نعیم 
  • جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ چنا پاک کالونی میں جلسہ سیرت النبی صہ سے خطاب کر رہے ہیں
  • “کراچی چلڈرن غزہ مارچ” جمعرات کو….غزہ کے معصوم بچوں کا خون ہمیں پکار رہا ہے، منعم ظفر خان