آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ رضائے الہٰی سے وفات پا گئیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ رضائے الہٰی سے وفات پا گئیں، ان کی وفات پر ملک بھر کے رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، وزیراعظم نے کہاکہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے مرحومہ کے لئے بلندی درجات کی دعا کی۔
صدر مملکت آصف زرداری، وزیر داخلہ محسن نقوی اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی جنرل عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ آرمی چیف کے ساتھ ہیں۔
سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بھی مرحومہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
رہنماؤں نے اپنی تعزیت میں کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ جنرل عاصم منیر اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں اور اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سیکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔ محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔