بیجنگ: ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائیٹ ڈانس کے بانی زینگ یامنگ چین کے سب سے امیر شخص بن گئے ہیں۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، یہ پہلا موقع ہے جب ٹک ٹاک کے بانی نے چین کے روایتی ارب پتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

41 سالہ زینگ یامنگ اس وقت 57.5 ارب ڈالر کی دولت کے مالک ہیں، جس کے ساتھ وہ ایشیا کے تیسرے اور دنیا کے 24 ویں امیر ترین شخص بن چکے ہیں۔ صرف رواں سال میں ان کی دولت میں 13.

6 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے نونگفُو اسپرنگ کے مالک زونگ شانسان اور ٹین سینٹ کے شریک بانی پونی ما ہواٹینگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹک ٹاک جیسے مقبول پلیٹ فارم کے بانی ہونے کے باوجود زینگ یامنگ خود لو پروفائل زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں۔ چین کے صوبے فوجیان میں پیدا ہونے والے زینگ کے والدین سرکاری ملازم تھے، اور انہوں نے نآنکی یونیورسٹی سے سافٹ ویئر انجینئرنگ میں گریجویشن کیا۔

زینگ یامنگ نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک اسٹارٹ اپ Kuxun سے کیا، جہاں وہ جلد ہی ٹیم لیڈر بن گئے۔ بعد میں، انہوں نے مائیکروسافٹ میں بھی کام کیا لیکن اپنی کمپنی بنانے کے لیے ملازمت چھوڑ دی۔ 2012 میں انہوں نے بائیٹ ڈانس کی بنیاد رکھی، جو آج ٹک ٹاک کے باعث دنیا بھر میں مقبول ہے۔

زینگ یامنگ نے اعتراف کیا کہ وہ شروع میں ٹک ٹاک کا استعمال نہیں کرتے تھے کیونکہ انہیں یہ پلیٹ فارم نوجوانوں کے لیے لگتا تھا۔ لیکن بعد میں، کمپنی کے ملازمین کے لیے ویڈیوز بنانا اور لائکس حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا گیا، جس کے بعد انہوں نے خود بھی اس ایپ کا استعمال شروع کیا۔

بائیٹ ڈانس اور ٹک ٹاک کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، اور زینگ یامنگ کا شمار دنیا کے سب سے بااثر ٹیکنالوجی انٹرپرینیورز میں ہوتا ہے۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: زینگ یامنگ انہوں نے ٹک ٹاک

پڑھیں:

لاہورمیں کتے نے بچے کو کاٹ لیا، کتے کا مالک گرفتار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء)لاہور کے علاقے اچھرہ میں کتے نے ایک بچے کو کاٹ لیا جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کتے کے مالک کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے کہا کہ لیبرا نسل کا کتا بھی انویسٹیگیشن پولیس نے تحویل میں لے لیا، ملزم انور کے خلاف متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، ملزم انور اپنے پالتو کتے کے ہمراہ باہر نکلتا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے کہا کہ ملزم آوارہ کتوں کو کھانا کھلانے کا عادی ہے، ملزم وقوعہ کے روز پالتو کتے کے ہمراہ آوارہ کتوں کے ہمراہ موجود تھا، ملزم کی موجودگی میں آوارہ کتوں نے بچے پر حملہ کیا۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اچھرہ میں کمسن بچے پر کتے کے حملے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔انہوں نے کمسن بچے کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور افسوس ناک واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

متعلقہ مضامین

  • احسان: مالک سے وفاداری
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کوعمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی
  • شوہر بیوی کو گیس اسٹیشن پر بھول گیا، یاد کتنی دور جاکر آئی؟
  • بانی عمران خان کی رہائی خود ان پر منحصر ہے: ینیٹر عرفان صدیقی کا انکشاف
  • وہ چار افریقی جن کے پاس براعظم افریقہ کی نصف سے بھی زیادہ دولت ہے
  • صرف ایک عصب متحرک کر کے دولت ِسکون پائیے
  • لاہورمیں کتے نے بچے کو کاٹ لیا، کتے کا مالک گرفتار
  • ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کتنی ہے ؟ الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں
  • ملک بھر میں ووٹر کی تعداد کتنی ہوگئی؟ رپورٹ سامنے آگئی
  • بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ،شدت کتنی تھی؟