وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، دہشتگردانہ حملوں کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی، دوران ملاقات جعفر ایکسپریس اور دیگر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا گیا۔
قائم مقام امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔
ملاقات میں پاکستان امریکا تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، دہشت گردی کے خلاف باہمی اشتراک کار بڑھانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی، ملاقات میں رواں سال جون میں کاونٹر ٹیررازم ڈائیلاگ کرانے پر اتفاق بھی ہوا۔
برطانیہ جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، امریکا کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے طلال چودھری کو وزیر مملکت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، اس سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو ملکر کام کرنا ہوگا، حکومت پاکستان دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ضمن میں ہمہ جہتی پالیسی تیار کی جا رہی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے دہشت گردی کی خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا، امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی ملک واپسی میں ہر ممکن تعاون کریں گے۔
جسٹس انوارالحق پنوں بطور جج لاہور ہائیکورٹ ریٹائر
محسن نقوی نے کہاکہ پاک امریکا کاکس کا اجلاس 30 اپریل کو نیو یارک میں منعقد کیا جائے گا۔
وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے لازوال قربانیاں دی ہیں،امریکا کے سٹریٹجک پارنٹر ہیں۔
امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تعریف بھی کی۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: قائم مقام امریکی سفیر وزیر داخلہ محسن نقوی میں پاکستان
پڑھیں:
آج کے وزیر داخلہ کل جب صحافی تھے، محسن نقوی کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ مرحومہ شہید بے نظیر بھٹو کا انٹرویو کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محسن نقوی امریکی نیوز چینل سی این این میں بطور پروڈیوسر کام کر رہے تھے اور اس دوران انہوں نے بے نظیر بھٹو کا وہ آخری انٹرویو کیا جس میں انہوں نے پاکستان میں اپنی جان کو لاحق خطرات کا ذکر کیا تھا۔
انٹرویو لینے والے صحافی کو پہچانا کہ نہیں pic.twitter.com/exM3M0NcMN
— AI creator شرارتی (@Shararti_Ai) November 3, 2025
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے، کچھ نے سوال کیا کہ انٹرویو لینے والے صحافی کو پہچانا یا نہیں اور کچھ نے ان کے عہدوں پر ردعمل ظاہر کیا۔
واضح رہے کہ محسن نقوی پاکستان کی بااختیار شخصیات میں شمار کیے جاتے ہیں۔ وہ صحافی، چینل اور اخبار کے مالک، وفاقی وزیر، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب رہ چکے ہیں۔ اکثر صارفین ان پر تنقید کرتے بھی نظر آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ انہیں کرکٹ بورڈ سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بے نظیر بھٹو بے نظیر بھٹو انٹرویو محسن نقوی نگران وزیراعلی پنجاب وفاقی وزیر داخلہ