بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے کچرا لانے والا جہاز پرواز کے لیے تیار
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
بغیر عملے کے سگنس خلائی جہاز جمعے کے روز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے واپس روانہ ہوجائے گا۔ اس جہاز نے 4 ٹن سے زائد سامان، تجربات میں استعمال ہونے والے سائنسی آلات، تجارتی مصنوعات، ہارڈ ویئر اور دیگر سامان خلائی اسٹیشن پہنچایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: چینی خلابازمستقبل قریب میں خلائی اسٹیشن سے باہر دوسری سرگرمی انجام دیں گے
جہاز کی اسٹیشن سے واپسی ناسا کی جانب سے آن لائن براہ راست دکھائے جانے کا انتظام کیا گیا۔
روانگی کا آغاز زمین سے اس وقت کیا جائے گا جب کنٹرولرز روبوٹک آرم کو کمانڈ بھیجیں گے جو ماڈیول کو آئی ایس ایس پورٹ سے انڈوک کرنے کے لیے پوزیشن دے گا جہاں یہ اگست 2024 سے موجود ہے۔
مزید پڑھیے: خلائی اسٹیشن پر انسانی زندگی کا رنگ و روپ کیسا ہوتا ہے؟
سگنس بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے عملے کی طرف سے پیدا کیے جانے والے 7 ماہ سے زیادہ کے کچرے کو منتقل کرے گا۔ اس کا مشن مقررہ وقت سے کئی ماہ پیچھے ہے۔
3 ہفتے قبل ناسا نے اطلاع دی تھی کہ سگنس کی حفاظت کے لیے استعمال ہونے والا ایک شپنگ کنٹینر گزشتہ جون میں اس وقت تباہ ہو گیا تھا جب اس ماڈیول کو فلوریڈا لے جایا جا رہا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن خلائی مشن سگنس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن خلائی مشن خلائی اسٹیشن اسٹیشن سے کے لیے
پڑھیں:
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز میں بھونچال
پہلگام حملے کے بعد پیدا ہونے والی پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی جانب سے بھارت پر جوابی پابندیوں نے بھارتی ایئر لائنز میں بھونچال پیدا کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کا ایک اور مذموم منصوبہ بے نقاب
گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد تقریباً شام 6 بجے پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے حدود بند کر دی گئی تھی، جس کے ساتھ ہی بھارتی ائیر لائنز کو ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے اس فیصلے کے نتیجے میں بھارتی ائیرلائنز کو طویل دورانیہ کی پروازیں مختلف ملکوں کے متبادل ایئر پورٹس پر اتارنا پڑیں، جبکہ کئی کو اپنا رُخ موڑنا پڑ گیا۔
فضائی حدود میں پابندی کے نافذ کے وقت شارجہ سے بھارتی ایئر لائن انڈیگو ایئر کی پرواز 6 ای 1428 ایران میں تربت کے قریب پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والی تھی مگر نوٹم جاری ہونے کے بعد پرواز کا رخ موڑ دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی طیارہ خلیج آف عمان کے اوپر سے گزر کر اضافی فیول کے لیے احمد آباد ایئرپورٹ پر اترا۔
یہ بھی پڑھیں:دہشتگردوں اور خوارج کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے کا فیصلہ، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری
دوسری طرف ٹورنٹو سے ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی 190 کو بھی ری فیولنگ اور عملے کے ریسٹ کیلئے کوپن ہیگن اتار لیا گیا۔ جب کہ پیرس سے ایئر انڈیا کی نئی دہلی کی پرواز اے آئی 148 کو ری فیولنگ کے لیے ابوظہبی اتارا گیا۔ اسی طرح لندن سے ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی 162 کو بھی ابوظہبی ائیرپورٹ لینڈ کرایا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئر انڈیا پاکستانی فضائی حدود پہلگام پہلگام حملہ