اصغریہ تحریک، اے ایس او، اصغریہ خواتین کے تحت سندھ بھر مں القدس ریلیاں، ویڈیو رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
اسلام ٹائمز: ریلی کے آخر میں فلسطین کے حق میں اور امریکا و اسرائیل کے خلاف مذمتی قرادادیں منظور کی گئیں، جبکہ امریکا و اسرائیل سے اظہار نفرت کرتے ہوئے انکے پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس کی مناسبت سے حیدرآباد میں القدس ریلی اولڈ کیمپس تا پریس کلب تک نکالی گئی، جو ریلی حیدرآباد پریس کلب پہنچ کر بڑے احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوگئی۔ ریلی سے اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سید منظر حسین بخاری، اصغریہ خواتین تحریک کی مرکزی فنانس سیکریٹری سیدہ معصومہ موسوی، جماعت اسلامی حیدرآباد کے صدر پبلک افیئرز عبدالباسط خان زئی، بزم فروغ انسانیت پاکستان کے بانی و سرپرست اعلیٰ علامہ ڈاکٹر مسعود جمال، ہندو سناتن دھرم کے رہنما پنڈت بابو لال آریا، علامہ غلام رضا سریوال، اصغریہ تحریک کے مرکزی رہنما سید پسند علی رضوی، شیعہ علما کونسل کے مرکزی رہنما سید معظم علی شاہ، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما مولانا گل حسن مرتضوی، مولانا باقر حسین باقری، علامہ غلام رضا سریوال، ایڈووکیٹ احمد علی دل، اصغریہ تحریک حیدرآباد کے صدر عاطف مہدی سیال و دیگر نے خطاب کیا۔
ریلی میں صراط الہیٰ حفظ القرآن کے مسئول سید زاہد حسین شاہ، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران حیدرآباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رضا پارسا، محمد حسن سپیو، سید جڑیل شاہ، رحمان رضا ایڈووکیٹ، مصطفیٰ علی حیدری، سید شمیم حیدر نقوی و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ القدس ریلی میں بچوں، خواتین اور بلند حوصلہ بزرگوں سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہوئے ان سے مکمل اظہار یکجہتی کیا، شرکاء تحریک آزادی فلسطین کے حق میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف پلے کارڈز، بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکا و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بھی لگائے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ امریکا عالم انسانیت کیلئے خطرہ بن چکا ہے، مشرق وسطیٰ میں انسانیت سوز واقعات اور اسلامی ممالک میں اپنی اجارہ داری قائم کرنے کیلئے اپنے حواریوں سے دہشتگردانہ کارروائیاں کروا رہا ہے، عالم انسانیت کی دشمن قوت داعش، القاعدہ کو پروان چڑھانے میں امریکا کا ہاتھ ہے، جبکہ ان کے خلاف ایران نے انسانیت کے دفاع میں شہید قدس جنرل قاسم سلیمانی کی سربراہی میں شکست دی ہے۔
رہنماؤں نے کہا کہ مسلم حکمران امریکا کی غلامی چھوڑ کر امت کے مفاد میں اجتماعی سوچ اپنائیں، امریکا باری باری تمام مسلم ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران مصلحتوں کا شکار ہونے کیبجائے کھل کر اسلامی ممالک کے عوام کی ترجمانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ تمام اسلامی حکمران غزہ کے مظلومین کی حمایت میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ سید مقاومت سید حسن نصراللہ کی شہادت امریکا کی سپر پاور کے خاتمے کا آغاز ہے۔ مقررین نے یمن کے مجاہدین کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہوئے یمن پر امریکی برطانوی جارحیت و حملوں کی سخت مذمت کی۔ ریلی کے آخر میں فلسطین کے حق میں اور امریکا و اسرائیل کے خلاف مذمتی قرادادیں منظور کی گئیں، جبکہ امریکا و اسرائیل سے اظہار نفرت کرتے ہوئے انکے پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امریکا و اسرائیل اسرائیل کے خلاف اصغریہ تحریک کرتے ہوئے نے کہا کہ کے مرکزی
پڑھیں:
کوہاٹ دہشتگرد حملہ، وزیراعظم اور صدر مملکت کی شدید مذمت
سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کوہاٹ میں ایکسائز اہلکاروں پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کا عزم غیر متزلزل ہے اور دہشتگردوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر نشان عبرت بنایا جائے گا۔
آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی
وزیراعظم شہباز شریف نے حملے میں سب انسپکٹر سجاد الاسلام اور کانسٹیبل جواد کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لیے صبر جمیل اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
اُنہوں نے متعلقہ حکام کو حملے کے ذمہ داروں کا تعین کر کے انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور شرپسند عناصر کو ملک کا امن تباہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔
لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ