حکومت پاکستان کی جانب سے میانمار کے زلزلہ زدگان کے لیے امداد کے اعلان کے بعد نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 70 ٹن امدادی سامان پہنچانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔میانمار میں جمعے کو آنےو الے7.7شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2700 سے تجاوز کر گئی ہے اور وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے. جس کے بعد فوجی حکومت نے عالمی سطح پر امداد کی اپیل کی تھی۔میانمار کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سرگرم عمل امدادی گروپوں کا کہنا ہے کہ خیموں، خوراک اور پانی کی اشد ضرورت ہے .

تاہم ان کاکہنا تھا کہ ملک میں جاری خانہ جنگی ضرورت مندوں تک امداد پہنچنے میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔میانمار کے فوجی رہنما من آنگ ہلینگ نے آج ایک ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد 2719 تک پہنچ گئی ہے اور اس کے 3000 سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4521 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 441 لاپتا ہیں۔این ڈی ایم اے کی جانب سے آج جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر میانمار میں زلزلہ متاثرین کے لیے 70 ٹن امدادی سامان بھیجا جا رہا ہے۔بیان کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایات پر، این ڈی ایم اے نے میانمار میں زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان بھیجنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔امدادی سامان کی روانگی کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم اور حکومت اس مشکل وقت میں میانمار کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔وفاقی وزیر نے وزیر اعظم کی جانب سے میانمار کے عوام کے لیے ہمدردی کا خصوصی پیغام بھی دیا۔امدادی سامان کی پہلی کھیپ، جو 35 ٹن پر مشتمل ہوگی، میں تقریباً 565 خیمے، 210 ترپالیں، 2000 کمبل، ایک ٹن تیار کھانے کی اشیاء، نصف ٹن ادویات اور 10 پانی صاف کرنے والے ماڈیول شامل ہیں۔این ڈی ایم اے نے کہا کہ امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج روانہ ہو کر یانگون شہر میں اترے گی، جبکہ دوسری کھیپ جلد روانہ کی جائے گی۔وفاقی وزیر نے وزیر اعظم کی ہدایات پر فوری طور پر امدادی سامان کی فراہمی پر این ڈی ایم اے کو سراہا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ میانمار کے سفیر نے امدادی سامان پر حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم شہباز نے ایک دن قبل اپنے میانمار کے ہم منصب سینئر جنرل من آنگ ہلینگ سے بات کی تھی اور زلزلے کے باعث جانوں اور املاک کے نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا تھا۔

وزیر اعظم نے میانمار کے وزیر اعظم، جو اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن کونسل کے چیئرمین بھی ہیں، کو یقین دلایا تھا کہ پاکستان زلزلے سے متاثرہ افراد کے دکھوں کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: امدادی سامان کی ڈی ایم اے میانمار کے کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

چین میں تیار پہلی ہنگور کلاس آبدوز 2026ء میں پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہو جائے گی: نیول چیف

---فائل فوٹوز

چین میں تیار کی جانے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز 2026ء میں پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہو جائے گی۔

پاکستان کے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے چینی سرکاری میڈیا کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ 5 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کا حصہ 8 آبدوزیں 2028ء تک مکمل طور پر پاکستان کے بیڑے میں شامل ہو جائیں گی۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کے مطابق چار آبدوزیں چین میں اور باقی پاکستان میں تیار کی جائیں گی جس سے مقامی تکنیکی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ یہ آبدوزیں بحیرۂ عرب اور بحرِ ہند میں پاکستان کی نگرانی اور دفاعی طاقت کو مضبوط بنائیں گی۔

اِن کا کہنا تھا کہ چینی دفاعی ساز و سامان قابلِ اعتماد اور جدید ثابت ہوا ہے جبکہ پاک بحریہ اب مصنوعی ذہانت، بغیر پائلٹ نظاموں اور الیکٹرانک وارفیئر میں بھی چین کے ساتھ تعاون بڑھا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت جنگ کے بعد پہلی مرتبہ واہگہ بارڈر یاتریوں کیلئے کھل گیا
  •  2026ء میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوز پاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی‘ نیول چیف
  • 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوز پاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی: نیول چیف
  • 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوزپاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف
  • چین میں تیار پہلی ہنگور کلاس آبدوز 2026ء میں پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہو جائے گی: نیول چیف
  • لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کیلئے سنگاپور روانہ
  • پاکستان کی پہلی چینی سب میرین 2026 میں فعال ہو جائے گی
  • بھارتی تاریخ کا سب سے وزنی ترین مواصلاتی سیٹلائٹ خلا کیلئے روانہ
  • سندھ میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز، پی ڈی ایم اے کا امدادی سامان روانہ
  • بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات