سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وفاقی حکومت نہروں کے منصوبے پر کام کرسکے، وزیراعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ شہباز شریف حکومت تکنیکی بنیاد پر نہروں کے منصوبے پر کام کرسکے، پیپلزپارٹی نہروں کے معاملے پر ہر قربانی دے سکتی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نہروں کا منصوبہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نہروں کے معاملے پر ہر قربانی دے سکتی ہے۔ ن لیگ کی حکومت پیپلزپارٹی کی سپورٹ سے قائم ہے۔
یہ بھی پڑھیے دریائے سندھ پر مزید نہروں کا منصوبہ کالا باغ ڈیم کی طرح متنازع ہوجائے گا، بلاول بھٹو
سید مراد علی شاہ نے کہا ’صدر زرداری نے پوری دنیا کے سامنے پارلیمنٹ میں کہا کہ میں ان نہروں کی حمایت نہیں کرسکتا۔ ہم کبھی مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹتے۔ ہم تیار ہیں۔ وہ جب چاہیں ہم سے بات کرلیں۔ ہمارا کیس بہت زیادہ مضبوط ہے۔ وہ تکنیکی بنیادوں پر اس منصوبے پر کام کرسکیں، اس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔‘
انہوں نے کہا کہ نہروں کا منصوبہ ختم کرنے کے علاوہ کوئی بات نہیں سنیں گے۔ پانی جینے مرنے کا معاملہ ہے۔ اس لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔
یہ بھی پڑھیے نہریں بنانے کے معاملے پر وفاقی حکومت اور صوبہ سندھ آمنے سامنے کیوں ہیں؟
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا’ میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے کہوں گا کہ وہ فی الفور نہروں کے اس منصوبے اور اس کے پراسیس کو بند کرنے کا اعلان کریں۔ جب تک صوبوں میں اتفاق نہیں ہوتا، تب تک ہم یہ اس منصوبے پر کام نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں موجود ہے کہ ہر 3 مہینے میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوگا۔ ہم نے ارسا کی اس منظوری کو چیلنج کیا ہوا ہے۔ اس لیے یہ وہاں سے بھاگ نہیں سکتے۔ انہیں اجلاس بلانا پڑے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سید مراد علی شاہ صدر آصف علی زرداری نہروں کا منصوبہ وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ سندھ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سید مراد علی شاہ صدر ا صف علی زرداری نہروں کا منصوبہ وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نہروں کا منصوبہ منصوبے پر کام شہباز شریف نہیں ہوتا نہروں کے نے کہا
پڑھیں:
گنڈاپور کو کیوں نکالا، کرپٹ تھے، نااہل یا میر جعفر؟ گورنر خیبر پختونخوا کا سوال
فائل فوٹوگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استفسار کیا کہ علی امین گنڈاپور کو کیوں نکالا، کرپٹ تھے، نا اہل یا میر جعفر تھے؟
مردان میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور میرے گھر (ڈیرہ اسماعیل خان) کے تھے، اُن سے متعلق پتا تھا کہ کیا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں علی امین کو کیوں نکالا، وہ کرپٹ تھے، نااہل تھے یا میر جعفر کا کرداد ادا کر رہے تھے؟ اب ہم اڈیالہ جیل سے پوچھتے ہیں کہ ہمارے شہر کے وزیراعلیٰ کو کیوں نکالا؟
گورنر کے پی نے مزید کہا کہ علی امین نئے وزیراعلیٰ کو دہشت گردی کرپشن اور لوٹ مار کا تحفہ دے کر چلے گئے، خواہش ہے کہ نئے وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ صوبے کی بہتری کے لیے کام کریں۔
اُن کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی ابھی نئے آئے ہیں، کارکردگی دکھانےکے لیے انہیں وقت درکار ہے۔