نیا سنگ میل عبور، سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
نیا سنگ میل عبور، سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز
کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ایک اور نئی تاریخ رقم ہو گئی، پہلی بار مارکیٹ ایک لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرگئی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 20 ہزار 500 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1131 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 938 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا بھر کے کئی ممالک پر ٹیرف عائد کئے جانے کے بعد امریکا کی اپنی اسٹاک مارکیٹس کو بڑا دھچکا لگا، مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے کھربوں ڈالرڈوب گئے، امریکی منڈیاں 2020 کے بعد بدترین گراوٹ کا شکار ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی بلند ترین سطح
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں پھر کئی سو روپے کا اضافہ
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت کئی سو روپے بڑھ گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1300روپےکے اضافے سے 4لاکھ 23 ہزار 862 روپے پر پہنچ گیا۔
اسی طرح 10گرام سونےکی قیمت ایک ہزار 115 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں بھی 13 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 4 ہزار 15ڈالر پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی بھی 15روپےکے اضافےسے 5 ہزار 152 روپے تولہ ہوگئی جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت22 روپے کے اضافےسے4417روپے ہوگئی، اسی طرح عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس چاندی48.90ڈالر ہوگئی۔