Express News:
2025-04-25@11:55:55 GMT

شان ٹیٹ کراچی کنگز کے فاسٹ بولنگ کوچ بنا دیے گئے

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز نے سابق آسٹریلوی پیسر شان ٹیٹ کو فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کردیا۔

دنیائے کرکٹ میں طوفانی اسپیڈ اور تباہ کن یارکرز کی بدولت معروف شان ٹیٹ کنگز کے نوجوان پیسرز کو اپنے تجربے سے مستفید کریں گے، وہ 2016 میں پشاور زلمی کے لیے پی ایس ایل کھیل بھی چکے ہیں۔

گزشتہ سیزن میں شان ٹیٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ بھی رہے ہیں، اس کے علاوہ وہ افغانستان (2021) اور پاکستان (2022-23) کے بولنگ کوچ بھی رہے ہیں۔

 اپنے عہد کے خطرناک ترین فاسٹ بولرز میں شمار ہونے والے شان ٹیٹ نے آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 95 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کیں، 2007 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی شاندار فتح میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔

پروفیشنل کرکٹ میں 598 وکٹیں شان ٹیٹ کے نام ہیں، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کوچنگ کے شعبے سے منسلک ہوگئے اور دنیا بھر میں کئی نوجوان فاسٹ بولرز کی صلاحیتوں کو نکھار چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بولنگ کوچ شان ٹیٹ

پڑھیں:

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

لاہور:

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق عثمان طارق کا ایکشن آئی سی سی سے منظور شدہ لیب سے کرایا جائیگا، عثمان طارق کا بولنگ ایکشن آئندہ چند روز میں لمز بائیو مکینک لیب سے کرائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مینجمنٹ بولنگ ایکشن کلیئر ہونے تک عثمان طارق کو اسکواڈ میں برقرار رکھنا چاہتی ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مینجمنٹ اسپنر کے کرکٹ کیرئیر کو رسک میں نہیں ڈالنا چاہتی۔

ذرائع کے مطابق عثمان طارق فی الوقت نیٹس میں کوچنگ اسٹاف کے ساتھ اپنے بولنگ ایکشن پر کام کررہے ہیں، آف اسپنر کا بولنگ ایکشن 14 اپریل کو لاہور قلندرز کیخلاف میچ کے دوران مشکوک قرار دیا گیا تھا۔

آن فیلڈ امپائر احسن رضا اور کرس براؤن نے عثمان طارق کا ایکشن رپورٹ کیا، قوانین کے مطابق عثمان طارق کو ٹورنامنٹ میں مزید بولنگ کی اجازت ہے۔

 دوبارہ بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تو اسپنر کو بولنگ سے روک دیا جائیگا، عثمان طارق کا پی ایس ایل 9 میں بھی بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل: کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ آج ہوگا
  • تلخ کلامی کے بعد محمد رضوان اور کولن منرو مشکل میں پھنس گئے!
  • کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ 10 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔
  • آئی پی ایل کمنٹیٹر، پی ایس ایل میں فرنچائز سے کھیلنے کو تیار
  • کین ولیمسن پی ایس ایل کھیلنے لاہور پہنچ گئے
  • پی ایس ایل 10 میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے
  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
  • پی ایس ایل 10 میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے؟
  •   سابق وومن کرکٹ کی کپتان عروج ممتاز نے حسن علی کے بالوں کا نیا سٹائل بنا دیا