تاج حیدر کی جہدوجہد اور قربانیاں سیاسی تاریخ کا روشن باب ہیں، صدر آصف علی زرداری کا خراجِ عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
سٹی42: تاج حیدر مرحوم کے دیرینہ رفیق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے ساتھی کی وفات پر گرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے اور پاکستان میں جمہوریت کی بحالی، فروغ اور پیپلز پارٹی کے لئے مرحوم تاج حیدر کے بے مثال کردار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور بانی رکن تاج حیدر نے ملک میں جمہوری نظام کے قیام سے لے کر اس کی بحالی، بقا اور استحکام کے لئے بے مثال جدوجہد کی۔ ان کی جہدوجہد اور قربانیاں پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک روشن باب ہیں۔
سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
صدر مملکت نے تاج حیدر کی وفات پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم تاج حیدر کی پیپلز پارٹی اور جمہوریت کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا، تاج حیدر پاکستان پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے۔
مرحوم تاج حیدر پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں میں سے ایک تھے جنہوں نے زندگی بھر مسلسل جدوجہد کر کے اپنے جیسے ہزاروں کارکنوں کو نظریہ کو سمجھنا اور اپنے عمل کا حصہ بنانا سکھایا۔
یتیم ،بچوں کو ایس او ایس ویلجز میں چھت، معیاری تعلیم فراہم کرنا قابل تحسین : مریم نواز
صدر مملکت نے کہا، تاج حیدر کی وفات سے پاکستان پیپلز پارٹی اہم سیاسی رہنماء سے محروم ہوگئی۔ ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہو گی۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی تاج حیدر
پڑھیں:
کینالز کے معاملے پر پیپلز پارٹی منافقت کر رہی ہے، سینیٹر شبلی فراز
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا ہے کہ کینالز کے معاملے پر سندھ میں نظام منجمد ہو گیا، عوام سراپا احتجاج ہیں جبکہ کینالز کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا رویہ بڑا منافقانہ ہے، صدر صاحب نے جولائی میں اس منصوبے پر اتفاق کیا اور پھر تقریر میں مخالفت بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کینالز کے معاملے پر پیپپلز پارٹی کا رویہ منافقانہ ہے۔ سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا ہے کہ آج سینیٹ کے پارلیمانی سال کا پہلا دن ہے، ہم چاہتے تھے کہ پورے سال کے حوالے سے بات کریں، سینیٹ میں خیبرپختونخوا کو اس کے حق سے محروم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے اپوزیشن کو ایک سائیڈ پر کیا جا رہا ہے، نہ ان کی قراردادیں ایجنڈے میں شامل کی جاتی ہیں، نہ ان کی تحریکیں شامل کی جاتی ہیں، اور نہ انہیں کوئی وقعت دی جاتی ہے، یہ درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب آئین کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو ایسی مشکلات کھڑی ہو جاتی ہیں جن سے نمٹنے کے لیے آپ مزید غلطیاں کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی قانون شکنی کے ذریعے نہیں ہو سکتی، قانون سازی کے لیے آپ کو قانون پر عمل کرنا ہوگا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کینالز کے معاملے پر سندھ میں نظام منجمد ہو گیا، عوام سراپا احتجاج ہیں جبکہ کینالز کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا رویہ بڑا منافقانہ ہے، صدر صاحب نے جولائی میں اس منصوبے پر اتفاق کیا اور پھر تقریر میں مخالفت بھی کی۔