خیبر پختونخوا: آج بھی آندھی کیساتھ طوفانی بارش کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
خیبر پختون خوا میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، کرم، باجوڑ، مہمند میں آج بھی آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
گزشتہ روز باجوڑ، مردان، مالاکنڈ، لوئر دیر، مانسہرہ، خیبر، سوات، کوہاٹ سمیت خیبر پختون خوا کے کئی شہروں میں طوفانی بارشیں ہوئیں۔
کے پی اور آزاد کشمیر میں تیز بارش و ژالہ باری، فصلوں اور باغات کو نقصانخیبر، باجوڑ، مردان، مالاکنڈ، سوات، لوئر دیر، مانسہرہ، بٹگرام اور آزاد کشمیر میں بارش و ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں چلیں، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
ضلع خیبر میں سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ گئی جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے ایک ایف سی اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
ادھر بٹ گرام میں پہاڑوں سے آنے والا سیلابی ریلہ کئی موٹر سائیکلیں بہا لے گیا۔
موسلا دھار بارشوں سے باغات اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے جا رہے ہیں: فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹوگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے جا رہے ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اچھی بات ہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے مل کر سینیٹ الیکشن لڑا۔
ان کا کہنا ہے کہ سوات سانحہ ہوا لیکن کے پی حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی اقدامات کرنا ہوں گے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت اور اپوزیشن کو مل کر 11 نشستوں کا فیصلہ کرنا چاہیے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق نوجوانوں کے لیے درست سمت کا تعین کرنا ہے، چاہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا کی پہچان انتہا پسندی سے نہیں کھیلوں اور سیاحت سے ہو۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کا سافٹ امیج نوجوانوں کی رہنمائی سے ہی اجاگر کیا جا سکتا ہے، نجی تنظیموں کی جانب سے نوجوانوں کے لیے اقدامات خوش آئند ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمیں عسکریت پسندی کا مقابلہ نوجوانوں اور سافٹ امیج سے کرنا ہے۔ ہمیں فیک نیوز کا خاتمہ کرنا ہے، ہمارے معاشرے پر فیک نیوز کے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔