اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی سے پاک۔ گلف تعاون کونسل اینٹی نارکوٹکس کانفرنس کے وفود کے سربراہان نے ملاقات کی۔ وفد میں متحدہ عرب امارات کے ڈی جی اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ بریگیڈئر سعید عبداللہ السعویدی، قطر کے ڈی جی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کرنل رشید ساری، سعودی عرب کے ڈی جی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ میجر جنرل سعد بن سعود الاجمی، عمان پولیس کے ڈی جی نارکوٹکس بریگیڈئر محمد صالح علی راشد، بحرین کے ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ لیفٹیننٹ کرنل محمد خالد، کویت کے ڈائریکٹر آپریشنز کرنل نصیر بدر اور جی سی سی، سی آئی سی سی ڈی کے ڈائریکٹر بریگیڈئر عیسی سعید شامل تھے۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک۔ جی سی سی کانفرنس میں شرکت پر متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، کویت، بحرین اور عمان کے وفود کا شکریہ ادا کیا۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید نے پاک۔ جی سی سی کانفرنس کی سفارشات سے متعلق آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے کامیاب کانفرنس پر اے این ایف پاکستان اور گلف تعاون کونسل کے مندوبین کو مبارکباد دی اور بھرپور تعاون کو سراہا۔ تمام مندوبین نے انسداد منشیات کے سلسے میں حکومت پاکستان سے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہم مل کر معاشرے سے منشیات کے ناسور کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ خوشی ہے کہ آپ پاکستان تشریف لائے۔ وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ منشیات کے سدباب کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اینٹی نارکوٹکس محسن نقوی کے ڈی جی

پڑھیں:

جنرل ساحر شمشاد کا دورہ مصر: صدر،  اعلیٰ حکام سے دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

قاہرہ (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سرکاری دورے پر مصر پہنچے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے صدر عبدالفتاح السیسی، مصری وزیر دفاع اور دیگر اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا  ملاقاتوں میں سکیورٹی، انسداد دہشتگردی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تربیت، مشترکہ مشقوں اور دفاعی اشتراک کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا  جنرل ساحر شمشاد نے جامعہ الازہر کے شیخ احمد الطیب سے خصوصی ملاقات کی، جس میں بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ پر زور دیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق مصری قیادت نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور جنرل ساحر شمشاد کو وزارت دفاع آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین محسن نقوی کی بابر، رضوان اور نسیم سے ملاقات، ٹیم کے اتحاد پر خوشی کا اظہار
  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی امریکہ میں محمد رضوان ، بابر اعظم سے ملاقات
  • وزیر تجارت کی رومانیہ کے سفیر سے ملاقات، تجارت، دفاع اور توانائی تعاون پر تبادلہ خیال
  • پاکستانی وزیر دفاع کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات؛ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ
  • وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو سے ملاقات،تجارتی، دفاعی اور توانائی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال
  • ڈسٹ سسپنشن سسٹم 15 جدید اینٹی اسموگ گنز کے ساتھ لاہور پہنچ گیا
  • واشنگٹن،وزیرمملکت بلال ثاقب کی ٹرمپ کی کونسل ایڈوائزرز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات
  • پاکستان کی سلامتی کونسل کی صدارت کا اختتام ، سفیرعاصم افتخار احمد نے استقبالیہ تقریب منعقد کی
  • وفاقی وزیر داخلہ کی صادق آباد کے قریب پولیس چوکی پر ڈاکووں کے حملے کی مذمت، شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت
  • جنرل ساحر شمشاد کا دورہ مصر: صدر،  اعلیٰ حکام سے دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال