Islam Times:
2025-06-18@10:44:49 GMT

کوئٹہ، افغان شہریوں کی انخلاء میں تیزی، کارروائیاں جاری

اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT

کوئٹہ، افغان شہریوں کی انخلاء میں تیزی، کارروائیاں جاری

پولیس اور لیویز کیجانب سے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ڈی سی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ کارروائیاں تیز ہونگی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ میں افغان شہریوں کے خلاف کارروائی تیز کردی۔ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پولیس اور لیویز کی جانب سے افغان شہریوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ڈی سی کوئٹہ نے ایک اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا کہ افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن کو تیز کیا جائے گا۔ اسی سلسلے میں سٹیلائٹ ٹاؤن میں واقع منی مارکیٹ میں افغان مہاجرین کے خلاف لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق لیویز اہلکاروں نے مسجد کے سامنے سے افغان باشیندوں کو مسجد سے نکلتے ہی حراست میں لیا اور انہیں گاڑیوں میں منتقل کرکے روانہ کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ایران میں مقیم ہندوستانی شہریوں کیلئے بھارتی سفارتخانے نے ایڈوائزری جاری کی

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر بھارتی شہری گھبرائیں نہیں بلکہ ہوشیاری سے کام لیں اور تہران میں موجود بھارتی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی سفارتخانے نے ایران میں موجود بھارتی شہریوں کے لئے آج ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر بھارتی شہری گھبرائیں نہیں بلکہ ہوشیاری سے کام لیں اور تہران میں موجود بھارتی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں۔ ایڈوائزری میں تمام بھارتی شہریوں اور بھارتی نژاد افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ چوکنا رہیں، غیر ضروری سرگرمیوں سے بچیں، بھارتی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نظر رکھیں اور مقامی حکام کی ہدایت کے مطابق سکیورٹی پروٹوکول پر عمل کریں۔ بھارتی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک گوگل فارم شیئر کیا ہے اور تمام بھارتی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ یہ فارم بھر کر اپنی تفصیلات فراہم کریں۔

سفارتخانے نے کہا کہ براہِ کرم یاد رکھیں، گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، صرف احتیاط برتیں اور تہران میں بھارتی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں۔ تہران میں موجود بھارتی مشن نے ایک ٹیلیگرام لنک بھی فراہم کیا ہے تاکہ ایران میں موجود بھارتی شہری اس سے جڑ کر حالات سے متعلق اپڈیٹس حاصل کر سکیں۔ سفارتخانے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ براہِ کرم نوٹ کریں کہ یہ ٹیلیگرام لنک صرف ان بھارتی شہریوں کے لئے ہے جو اس وقت ایران میں موجود ہیں۔ ایڈوائزری میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں رابطے کے لئے کچھ فون نمبرز بھی جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایران میں پاکستانی شہریوں کیلئے ہدایات جاری
  • انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ پڑا‘ شہریوں کو انتباہ جاری
  • خیبرپختونخوا :سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
  • کوئٹہ میں پیٹرول نایاب، شہریوں کی پمپس پر لمبی قطاریں
  • کوئٹہ میں پیٹرول کا کوئی بحران نہیں‘ ترجمان صوبائی حکومت
  • ایران کو اپنے دفاع اور جوابی کارروائی کا پورا حق ہے، ن لیگ کوئٹہ
  • عراقی فضائی حدود بند ہونے سے زائرین کی محفوظ رہائش و انخلاء کی تیاری جاری ہے، اسحاق ڈار
  • ایران سے پاکستانیوں کے انخلاء کا عمل جاری، 180وطن پہنچ گئے
  • ایران میں مقیم ہندوستانی شہریوں کیلئے بھارتی سفارتخانے نے ایڈوائزری جاری کی
  • بغداد، پاکستانی سفارتخانے نے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی