ایم راشد کی ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے عہدے پرترقی، روڈن انکلیو کے سی ای او کی ایم راشد کی ترقی پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)روڈن انکلیو کے جی ایم سیلز محمد راشد کی ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے عہدے پر ترقی،اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا انعقادوائٹ روز ایگزیکٹیو میں کیا گیاجس میں روڈن انکلیو کی انتظامیہ اور جنرل(ر)عبدالقیوم سمیت چیمبر آف کامرس کے اراکین اور مختلف رئیلٹرز نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں سوسائٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد راشد کااس کامیابی کاکریڈٹ اپنی پوری ٹیم کو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ عزت اللہ تعالی کے بعد اپنی ٹیم کے بہترین کام کے بدولت ملی ہے،یہ ٹیم کی محنت ہی ہے ،جس کی وجہ سے انہیںجی ایم سیلزسے ڈائریکٹر سیلز مارکیٹنگ تعینات کیا گیا، اس موقع پرچیئرمین روڈن انکلیو رحیم الدین نعیم نے ڈائریکٹر سیلزاینڈ مارکیٹنگ نے کہاکہ محمد راشد ادارے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ انکو کو عزت دے رہے ہیں ان جیسے لوگ ادارے کے لیے فخر ہیں۔
اس موقع پربرینڈ ایمبیسڈر روڈن انکلیو محمد اشتیاق کیانی کاایم راشد کو مبارکاباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم ایم راشد کیلئے ایک بہت بڑا استقبالیہ پروگرام ترتیب دینگے جس میں روڈن انکلیو کی پوری فیملی دل کھول کر ان کو مبارکباد بھی پیش کرے گی اور ان سے اپنی محبت کا اظہار بھی کرے گی ۔تقریب کے آخر میں کیک بھی کاٹا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت میں اتنی جرات نہیں کہ وہ سرحدی خلاف ورزی کرے، وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوار الحق بھارت میں اتنی جرات نہیں کہ وہ سرحدی خلاف ورزی کرے، وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوار الحق پاکستان آنے کیلئے جواصول دنیا کیلئے وہی افغان شہریوں کیلئے بھی ہیں، طلال چوہدری شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات، نہروں کا منصوبہ التوا میں ڈالنے کا فیصلہ، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2مئی کو طلب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا بڑے پیمانے پر کریک ڈاون، 1500سے زائد کشمیری گرفتار حج ایک مقدس فریضہ ہے جسکے لئے بلاوا بھی اللہ تعالی کی طرف سے آتا ہے،چیئرمین سی ڈی اے پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند کردی، نوٹم جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: روڈن انکلیو ایم راشد کی

پڑھیں:

وزیرِاعظم کا وکلاء کو خراجِ تحسین، انڈیپینڈنٹ گروپ کی کامیابی پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے انڈیپینڈنٹ گروپ اور اس کے سربراہ احسن بھون کو اسلام آباد بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں واضح برتری پر مبارک باد دیتے ہوئے جیتنے والے تمام وکلا کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ وکلاء برادری جمہوریت کی مضبوطی، انصاف کو یقینی بنانے اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نو منتخب نمائندے دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور معاشرے کے لئے ذمہ داری کے گہرے احساس کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے آپ عدلیہ اور قانون کی سر بلندی کے لیے بھی اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیرِ قانون وکلا کے مسائل کے حل کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وکلا برادری کے مسائل کے حل کے لیے وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ مسلسل کوشاں اور ان سے رابطےمیں رہتے ہیں، وکلا برادری نے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اصولی مؤقف اپنایا، اصول پر ووٹ دینے کا ثمر کامیابی کی صورت میں ملا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے سمیت 10 افسران گرفتار
  • پی پی ایس سی کا 08 مختلف عہدوں کے تحریری نتائج کا اعلان
  • ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے‘ چیئرمین راشد لنگڑیال
  • سرکاری افسروں کی ترقی کے لیے لازمی مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کے شرکا کی فہرست تبدیل ؛7 افسروں کے نام واپس 54 نئے افسروں کی منظوری
  • فیصل کریم کنڈی کا صوبے کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر کوشش کی حمایت کا اعلان
  • گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: امیر مقام
  • وزیرِاعظم کا وکلاء کو خراجِ تحسین، انڈیپینڈنٹ گروپ کی کامیابی پر مبارکباد
  •  ٹیکس اور سیلز ٹیکس مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم 
  • شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد کیخلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی: بیرسٹر سیف
  • این سی سی آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور