پاکستان کی 3 ایئربیس پرحملے کی کوشش ناکام، بھارت پاکستان کے جواب کا انتظار کرے، ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے نورخان ایئربیس چکلالہ سمیت تین ایئر بیسز پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے جواب کا انتظار کرے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بریفنگ میں کہنا ہے کہ نور خان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغانستان پر بھی بھارت نے میزائل داغے ہیں، بھارت پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے، بھارت پاکستان کے جواب کا انتظار کرے۔
لاہور میں بھی بھارتی ڈرون مار گرایا گیا، لاہور کے نواحی علاقے نارنگ منڈی میں بھارتی ڈرون مار گرایا گیا ہے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لاہور شہر میں کسی ڈرون کی پرواز نہیں ہوئی، کوئی دھماکہ نہیں ہوا ہے۔
بھارتی ڈرون شیخوپورہ کےسرحدی گاؤں جےسنگھ والا میں مار گرایا گیا، ڈرون گرنے سے دھماکے کے بعد فصلوں کی باقیات کو آگ لگ گئی۔
ڈرون گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اس سے پہلے 77 بھارتی ڈرون حملے ناکام بنا چکا ہے، بھارتی جارحیت کے جواب میں افواج پاکستان کی منہ توڑ کارروائیاں جاری ہیں ۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈی جی آئی ایس پی آر بھارتی ڈرون کہنا ہے کہ کے جواب
پڑھیں:
بھارت ڈرون حملوں کے ذریعے دراصل پاکستان کو گھیرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن ۔۔۔ دفاعی ماہر نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں پر ڈرون حملے کیے گئے جنہیں مسلح افواج نے کامیابی سے ناکام بنادیا۔ تھنک ٹینک آئی ٹی سی ٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور دفاعی امور کے ماہر فاران جعفری کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ان ڈرونز کے ذریعے دراصل پاکستان کو "دانہ" ڈالنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا " بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود، تاحال پاکستانی عسکری حلقوں میں یہی عمومی رائے نظر آتی ہے کہ پاکستان بھارت کے بچھائے گئے جال میں نہیں پھنسے گا، اور بدلہ اپنے منتخب کردہ وقت اور مقام پر لے گا۔"
پاک بھارت کشیدگی، بھارتی میڈیا کی فیک نیوز فیکٹری متحرک، میزائل حملے کا جھوٹ بے نقاب
انہوں نے مزید لکھا " بھارتی حکومت یا فوج نے پاکستان میں ہونے والی ڈرون دراندازیوں کی باضابطہ طور پر کوئی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔مزید یہ کہ جن بھارتی صحافیوں سے میری بات ہوئی، اُن کا کہنا ہے کہ سرکاری ذرائع انہیں یہ بتا رہے ہیں کہ بھارتی حکومت اس واقعے پر ایسے ظاہر کر رہی ہے جیسے انہیں کچھ پتہ ہی نہیں۔ مطلب یہ ہے کہ اگر پاکستان فوراً ردِعمل دیتا ہے، تو اسے حملہ آور سمجھا جائے گا، اور بھارت کو یہ موقع مل جائے گا کہ وہ اپنی شرائط پر صورتحال کو مزید بھڑکا سکے۔"
پاک فوج اور قوم نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ہے:اہلِ قلم
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے پانچ طیارے گنوانے کے بعد ہزیمت کا شکار ہے اور کوشش کر رہا ہے کہ کسی طرح پاکستان کو بھی اسی قسم کا نقصان پہنچایا جاسکے، لیکن دفاعی اس بات کو بخوبی جانتے ہیں کہ بھارتی جال میں نہیں پھنسنا اور اسے اس کی جارحیت کا جواب اپنی مرضی کے وقت اور جگہ پر دینا ہے۔ صحافی انس ملک کے مطابق " بھارت کی طرف سے اسرائیلی ڈرونز کا استعمال اس بات کا ثبوت ہے کہ پانچ جنگی طیارے کھونے کے بعد بھارت کس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔"
''پاکستان کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی، بھارتی فوجی تنصیبات نشانے پر،، وزیر دفاع خواجہ آصف کا دبنگ بیان
مزید :