بھارت میں فواد خان کی فلم ’عبیر گلال‘ کی نمائش روک دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
پاکستان کے معروف اداکار فواد خان کی بھارتی فلم ’عبیر گلال‘ کی ریلیز غیر معینہ مدت تک موخر کردی گئی۔
پاکستانی اداکار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی رومانوی فلم "عبیر گلال" کو آج 9 مئی کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونا تھا۔
تاہم بھارتی جارحیت سے خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث فلم کی ریلیز کو غیر معینہ مدت تک کے لیے مؤخر کر دیا گیا۔
فلم ساز اور ان کی ٹیم کی جانب سے اس صورت حال پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم فلم کی معاون اداکارہ نے ریلیز مؤخر ہونے کی تصدیق کی ہے۔
فلم عبیر گلال کے مستقبل کے بارے میں ابھی کوئی واضح اعلان سامنے نہیں آیا تاہم فلم کی ریلیز کا فیصلہ اب پاک بھارت تعلقات کی بہتری سے مشروط نظر آتا ہے۔
یاد رہے کہ مودی سرکار نے گزشتہ ماہ کے آخر میں پہلگام حملے کے بعد ہی فلم عبیر گلال پر مکمل پابندی لگا دی تھی۔
علاوہ ازیں فلم کے ٹیزر سمیت اس کے مقبول گانوں " رنگ رسیا" اور "خدایا عشق" کو بھی یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہٹا دیا گیا تھا۔
اُس وقت بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے تمام OTT پلیٹ فارمز، اسٹریمنگ سروسز اور ڈیجیٹل میڈیا کو ایک حکم نامہ بھی جاری کیا تھا۔
جس میں کہا گیا تھا کہ قومی سلامتی کے مفاد میں تمام OTT پلیٹ فارمز اور میڈیا اسٹریمنگ ادارے پاکستانی مواد کو فوری طور پر بند کریں۔
واضح رہے کہ فلم ’عبیر گلال‘ فواد خان کی 9 سال بعد پہلی بھارتی فلم ہے۔ آخری بار انھوں نے 2016 میں ’اے دل ہے مشکل‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
فواد خان کے بھارت میں مداحوں کی تعداد کافی زیادہ ہے جب کہ متعدد بھارتی اداکاروں نے ان کی بھارتی فلموں میں واپسی کی حمایت کی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مودی سات سال کے طویل وقفے کے بعد پہلی بار چین کا دورہ کریں گے
نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سات سال کے طویل وقفے کے بعد پہلی بار چین کا دورہ کریں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مودی 31 اگست سے شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں شرکت کے لیے چینی شہر تیانجن جائیں گے۔
یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب بھارت اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ ٹیکس عائد کر دیے ہیں اور روسی تیل کی خریداری پر بھارت کو مزید سزا کی دھمکی بھی دی ہے۔
مودی کا یہ چین کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا جو جون 2018 کے بعد اب ہو رہا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے کسی تبصرے سے گریز کیا ہے۔
دوسری جانب مودی کو کینیڈا کے وزیرِاعظم کارنی نے G7 اجلاس میں بطور مہمان شرکت کی دعوت دی ہے، اور مودی کا آئندہ کینیڈا کا دورہ بھی دس سال بعد ہوگا، جسے نئے عالمی منظرنامے میں ایک بڑا سفارتی امتحان سمجھا جا رہا ہے۔