71 سالہ جیکی چین نئی فلم میں بھی اسٹنٹس خود کرنے کیلئے پُرعزم، کب ریلیز ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
عالمی شہرت یافتہ اداکار جیکی چین اپنی نئی فلم "کراٹے کڈ: لیجنڈز" میں ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے مشہور اداکار جیکی چین، جو 71 برس کے ہو چکے ہیں، ایک بار پھر اپنی نئی فلم "کراٹے کڈ: لیجنڈز" میں ایکشن سے بھرپور کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی اپنے تمام اسٹنٹس خود کرتے ہیں اور اس روایت کو ترک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
جیکی چین نے بتایا کہ وہ 64 سال سے یہ سب کچھ کرتے آ رہے ہیں، اس لیے اب انہیں جسمانی تیاری کی ضرورت نہیں پڑتی سب کچھ ان کے دل و دماغ اور پٹھوں کی یادداشت کا حصہ بن چکا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Jackie Chan 成龍 (@jackiechan)
انہوں نے موجودہ دور میں کمپیوٹر ٹیکنالوجی سے ہونے والی تبدیلیوں کو "دو دھاری تلوار" قرار دیا، جس سے ناقابلِ یقین مناظر ممکن ہوئے ہیں، لیکن حقیقت کا احساس کم ہو گیا ہے۔
نئی فلم "کراٹے کڈ: لیجنڈز"میں چن 2010 کی "کراٹے کڈ" کے کردار مسٹر ہان کو دوبارہ نبھا رہے ہیں جبکہ رالف میکیو بھی ڈینیئل لارووسو کے کردار میں واپسی کر رہے ہیں۔
نوجوان اداکار بین وانگ فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم 30 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کا جیکی چین کے مداحوں اور ایکشن فلمیں پسند کرنے والے شائقین کو بےصبری سے انتظار ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جیکی چین نئی فلم رہے ہیں
پڑھیں:
سمیع خان فلم کی شوٹنگ کے دوران خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئے
اداکار سمیع خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران آگ سے جھلسنے سے بال بال بچ گئے تھے۔
اپنی دلکش شخصیت کی وجہ سے مداحوں میں مقبول اداکار سمیع خان نے ایک پروگرام کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران اس وقت جلنے سے بچے جب انہیں آگ کے پاس جسم پر تیل لگا کر ایک بغیر شرٹ پہنے سین ریکارڈ کروانا تھا۔
سمیع خان کے مطابق ’جب میں جسم پر تیل لگا کر آگ کے پاس پوز دینے پہنچا تو آگ کی تپش اتنی محسوس ہوئی جیسے جل جاؤں گا اس لئے میں فوری آگ سے دور ہوگیا‘۔
اداکار نے بتایا کہ جب مجھ سے دور ہٹنے کی وجہ پوچھی گئی تو میں نے بتایا کہ آگ کی تپش ناقابل برداشت ہے۔ سمیع کا کہنا تھا کہ انہوں نے بعد میں آگ سے بچنے کا توڑ بھی پیش کیا گیا تاہم پھر بھی وہ مشکل سے 5 سیکنڈ کا ہی سین ریکارڈ کروا سکے۔