پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے کام کررہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پریس سیکرٹری وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے کام کر رہے ہیں۔
پریس سیکرٹری وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو دونوں ممالک کے رہنماؤں سے رابطے میں ہیں اور دونوں ممالک سے تنازع کوبڑھانے سے روکنے کی بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹر مپ بھی پاک بھارت معاملے پر بات کر چکے ہیں ، صدر ٹرمپ کے دونوں ممالک کے رہنماؤں سے اچھے روابط ہیں وہ چاہتے ہیں کشیدگی نہ بڑھے اور یہ تنازع جلد ختم ہو۔
کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دونوں ممالک سے اچھے تعلقات ہیں، پاکستان اور بھارت کا تنازع کئی دہائیوں پر محیط ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دونوں ممالک
پڑھیں:
بھارت کے پاکستان کیخلاف حملے اور خطے میں کشیدگی پر ایران کا اظہار تشویش
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریقین تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی کو کم کرنے اور صورتحال کے مزید خراب ہونے سے بچنے کے لیے اقدامات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کے اصولی موقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا موقف ہمیشہ یہ رہا ہے کہ ممالک کی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کا احترام کیا جائے اور بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال سے پرہیز کیا جائے۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور جنگی حالات کو دونوں ممالک کے لئے ایک سنگین تشویش کا موضوع قرار دیا۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریقین تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی کو کم کرنے اور صورتحال کے مزید خراب ہونے سے بچنے کے لیے اقدامات کریں گے، اور کسی تیسری قوت خاص طور پر اسرائیلی رژیم کو اس صورتحال کا فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم نہیں کرینگے۔