جنگی میدان میں سیز فائر ہو گیا لیکن سوشل میڈیا پر مودی کی ٹھکائی اب بھی جاری ، پاکستانیوں کی میمز نے سب کو ہنسا ہنسا کے لوٹ پوٹ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی حملے کے نتیجے میں پاکستان کی جانب سے بھر پور جواب کے بعد بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا اور چند گھنٹوں میں سیز فائر کا اعلان ہو گیا ۔ایک طرف جنگی محاذ پر تو سیز فائر ہو گیا لیکن سوشل میڈیا پر مودی کی اچھی خاصی ٹھکائی کا سلسلہ جاری ہے ۔
#ceasefire explained pic.twitter.
Pakistan is the best. Chup Thay iska Matlab ye nahi tha k gooongay hain????#ceasefire explained pic.twitter.com/hgRvThz8Jo
— سدرةالمنتھ'ی (@cid_r4y) May 10, 2025
رافیل طیارے گروانے اور پائلٹس کو چائے پلوانے کے بعد ہی مودی سرکار کو عقل آئی : حنا پرویز بٹ
جب سے بھارت پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا اور جب بھارت نے پاکستان پر حملے کیے تو پاکستان کی شیر دل عوام نے مودی اور اس کی سینا کی گیدڑ بھبھکیوں کو غیر سنجیدہ لیا یہی وجہ ہے کہ ایک طرف بھارت کے میڈ یا پر بھارتی عوام کو جنگی جنون میں مبتلا دیکھا گیا لیکن دوسری جانب پاکستانیوں کو تو جیسے شغل میلے کا موقع مل گیا ہو لوگ گراونڈ پر بھارتی ڈرونز کے ملبوں کے ساتھ کھیل رہے تھے ، خود ڈرونز پر اپنے اسلحے سے نشانہ بنا رہے تھے اور سوشل میڈیا پر میمز کا ایک طوفان تھا جو اب تک جاری ہے ۔
''ہم آزاد ملک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کیسے ہمیں ڈکٹیشن دے رہا ہے،، سیز فائر کے اعلان پر بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کی چیخیں نکل گئیں
Media channels right now after Trump announcement to stop war #ceasefire pic.twitter.com/V24TDaMn53
— Ex Bhakt (@exbhakt_) May 10, 2025
اس سیز فائر کے بعد فرانس بھی شکر ادا کر رہا ہو گا کہ مزید انٹر نیشنل بے عزتی سے بچ گئے
Shukar, baaqi Rafale bach gaye! #ceasefire pic.twitter.com/UusbwRXGQV
— Khurram Qureshi (@qureshik74) May 10, 2025مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پارٹی بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر چلتی ہے سوشل میڈیا پر نہیں،بیرسٹر گوہر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر چلتی ہے سوشل میڈیا پر نہیں، اگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جاتی ہے تو اس سے دوریاں بڑھیں گی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، اٴْمید ہے منگل کو ملاقات ہو جائے گی، ملاقات ضروری ہے عدالتی احکامات بھی ہیں، اس سے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا ریاست مخالف ایجنڈا نہیں، پی ٹی آئی ملکی سیاست میں ہے، ہم آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی بات کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے خود بھی کہا ہے ملک بھی ہمارا، فوج بھی ہماری ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بات آئی تو ہم سارے بھارت کے خلاف اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہو گئے، چھ صفر سے ہم جیتے ہیں اس کی مثال دنیا میں نہیں۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ اچھی بات ہے، ہم نے ہمیشہ سعودی عرب کی حمایت کی ہے، ہمارا تعلق بہت مضبوط ہے، پی ٹی آئی کا شروع دن سے موقف ہے جو چیز امت کو مضبوط کرے گی ہم حمایت کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان امت مسلمہ کے لیے ایک قلعہ کا کردار ادا کر رہا ہے، پی ٹی آئی معرکہ حق میں بھی پیش پیش تھی، ہم نے مکمل حمایت کی، فیئر ٹرائل کا مقصد ہے آپ ملزم کو صفائی دینے کا ہر طرح کا موقع دیتے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی جس طرح مدد کرنی چاہیے بدقسمتی سے ویسے نہیں ہو رہی، متاثرین کو ادویات، مویشیوں کے لیے چارے، گھروں اور دیگر سہولتوں کی ضرورت ہے۔ سیلاب کی وجہ سے جلسے کی تاریخ میں تاخیر کی گئی، ہم نے پنجاب میں بھی سیلاب متاثرین کی مدد کی ہے۔