اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے سیز فائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میں قوم سے خطاب میں اس کی تمام تفصیلات دوں گا۔
اس سوال پر کہ انڈیا کے ساتھ ہماری کیا شرائط طے ہوئی ہیں؟ شہباز شریف نے کہا کہ آگے چل کر میٹنگ ہوں گی اس میں یہ ساری چیزیں ہوں گی تاکہ مسائل نہ پیدا ہوں۔
ایکسپریس نیوز کی جانب سے سوال کیا گیا کیا یہ طے ہوگا کہ آئندہ بھارت یہ حرکت نہ کرے؟ شہباز شریف نے جواب دیا جو مسائل ہوں گے، اس سب پر بات ہوگی۔

کل رات آپریشن بنیان مرصوص لانچ کرنے سے پہلے آرمی چیف نے بہت دیر تک دعا کرائی، انصار عباسی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: شہباز شریف

پڑھیں:

بھارت نے فاش غلطی کی، خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا،وزیر اعظم

 

کل رات ہمارے شاہینوں نے فضاؤں میں طوفان برپا کردیا، جو طیارے بھارت کا غرور تھے ، وہ اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں،
پاکستانی پائلٹس نے شجاعت سے دشمن کے جہازوں کے پرخچے اڑا دیے

پاکستان نے دشمن پر اپنی برتری ایک بار پھر ثابت کردی ہے ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ہر سپاہی کو سلام پیش کرتا ہوں، 24 کروڑ پاکستانیوں کو اپنی افواج پر فخر اور ناز ہے ،شہباز شریف کا قوم سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت نے گزشتہ رات جارحیت کر کے فاش غلطی کی ہے ، اسے اس کا خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا۔قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کل رات ہمارے شاہینوں نے فضاؤں میں طوفان برپا کردیا، جو طیارے بھارت کا غرور تھے ، وہ اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ رات دنیا نے دیکھا کہ کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے ، جو طیارے بھارت کا غرور تھے اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں، ہمارے شاہینوں نے دشمن پر کاری ضربیں لگائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے ، 26 شہید شہریوں میں بچے بھی شامل ہیں، شہید ارتضیٰ عباس کی عمر صرف 7سال تھی جس کا ابھی ہم نے جنازہ پڑھا، عہد کرتے ہیں شہیدوں کے خون کے ہر قطرے کا ضرور حساب لیا جائے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ رات ہم نے ثابت کردیا پاکستان دفاع میں منہ توڑ جواب دینا جانتا ہے ، پاکستانی پائلٹس نے اعلیٰ ترین پیشہ وارانہ مہارت اور شجاعت سے دشمن کے جہازوں کے پرخچے اڑا دیے ، پاکستان نے دشمن پر اپنی برتری ایک بار پھر ثابت کردی ہے ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ہر سپاہی کو سلام پیش کرتا ہوں، 24 کروڑ پاکستانیوں کو اپنی افواج پر فخر اور ناز ہے ۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش کی تھی، بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جارحیت کی، مسئلہ کشمیر ایک تنازع ہے اور تب تک رہے گا جب تک کشمیریوں کو آزادانہ حق رائے دہی نہیں مل جاتا۔شہباز شریف نے کہا کہ اس خطے میں دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک پاکستان ہے ، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار قیمتی جانیں دیں، بھارت کی خام خیالی ہے کہ اس کی مہم جوئی دہشت گردی کی جنگ سے ہماری توجہ ہٹاسکے گی، ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے ، پاکستان کی حفاظت کیلئے فوج اور عوام یک جان دو قالب ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے: وزیرِاعظم شہباز شریف
  • "ہم صدر ٹرمپ کے شکر گزار، اس نتیجے کو قبول کرتے ہیں" بھارت کو پوری دنیا میں رسوا کرنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا اعلان
  • پاکستان اور بھارت نے سیز فائر کا فیصلہ کر لیا، وزیراعظم کی ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو
  • وزیرِ اعظم سے بیرسٹر گوہر کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ
  • پاک بھارت کشیدگی: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات
  • پاک بھارت کشیدگی: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ ، پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے پر زور
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اہم اجلاس جاری
  • بھارت نے فاش غلطی کی، خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا،وزیر اعظم