وزیراعظم محمد شہباز شریف کی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے بھارتی جارحیت پر پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص کی صورت میں جوابی کارروائی کی حمایت پر بلاول بھٹو زرداری سے اظہار تشکر کیا ۔
(جاری ہے)
پرائم منسٹر آفس میڈیا ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے حالیہ کشیدگی میں ملک و قوم کی مثالی قیادت کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ ہم بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر پاکستان ا فواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملکی سالمیت کے تحفظ کے لیے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بلاول بھٹو زرداری
پڑھیں:
بھارت نے پاکستان پر بغیر ثبوت کے بےبنیاد الزامات عائد کیے: بلاول بھٹو
---فائل فوٹوچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر بغیر ثبوت کے بےبنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔
عرب میڈیا کو انٹرویو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے، مسئلہ کشمیر وہ مسئلہ ہے جسے پاکستان اقوام متحدہ میں لے کر گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ایک خواب ہوگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن اتنا بزدل ہے کہ مدِمقابل فوج سے لڑنے کے بجائے شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی معتبر عالمی تحقیقات کا مطالبہ کیا، بھارت نے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے معصوم بچوں اور شہریوں کو نشانہ بنایا، کسی بھی خودمختار قوم کے پاس ایسے حالات میں جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔