Jang News:
2025-09-26@14:54:11 GMT

جنوبی وزیرستان: کل 1 روز کیلئے کرفیو نافذ

اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT

جنوبی وزیرستان: کل 1 روز کیلئے کرفیو نافذ

—فائل فوٹو

جنوبی وزیرستان میں کل ایک روز کےلیے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

جنوبی وزیرستان میں کل کے کرفیو کے نفاذکا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

جنوبی وزیرستان اپر: کرفیو نافذ، صبح 6 سے شام 6 تک دو راستے ٹریفک کیلئے بند

جنوبی وزیرستان اپر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر میں کل صبح 6 سے شام 6 بجے تک دو راستے ٹریفک کیلئے بند رہیں گے۔

ڈی سی جنوبی وزیرستان سلیم جان کا کہنا ہے کہ یہ کرفیو کل صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک نافذ رہے گا۔

جنوبی وزیرستان کے ڈی سی نے یہ بھی بتایا ہے کہ کرفیو کے دوران آسمان منزہ سے لدھا اور مکین تک سڑک بند رہے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جنوبی وزیرستان کرفیو نافذ

پڑھیں:

لندن میں شریعت نافذ کرنا چاہتا ہے؛ ٹرمپ کی پہلے مسلم میئر صادق خان کیخلاف ہرزہ سرائی

لندن میں شریعت نافذ کرنا چاہتا ہے؛ ٹرمپ کی پہلے مسلم میئر صادق خان کیخلاف ہرزہ سرائی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز

نیویارک(سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران لندن کے میئر صادق خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ لندن کے میئر صادق خان شرعی قوانین نافذ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ میں لندن کو دیکھتا ہوں جہاں ایک خوفناک میئر ہے۔ ایک بہت ہی خوفناک میئر۔ اور اب وہ شریعت نافذ کرنا چاہتا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اب برطانیہ ایک بالکل مختلف ملک لگتا ہے، آپ (میئر لندن) ایسا نہیں کر سکتے۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور لندن کے میئر صادق خان کے درمیان پرانی کشیدگی ہے۔ صادق خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں اور اسلام مخالف بیانات کی مذمت کی تھی۔جس کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ نے صادق خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لندن میں جرائم کی شرح کو ان کے خلاف استعمال کیا۔

تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر اس قسم کا بیان دینا عالمی رہنماں کو حیران کر رہا ہے۔تجزیہ کاروں کا بھی کہنا ہے کہ امریکی صدر کا یہ بیان نہ صرف برطانیہ کے داخلی معاملات میں مداخلت ہے بلکہ مذہبی منافرت کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔توقع ہے کہ برطانوی حکومت اور لندن کے میئر کے دفتر کی جانب سے اس پر سخت ردِعمل سامنے آئے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشہباز شریف کی ٹرمپ سے ملاقات طے ، میٹنگ 25 ستمبر کو وائٹ ہا ئوس میں ہوگی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی موجودگی کا امکان شہباز شریف کی ٹرمپ سے ملاقات طے ، میٹنگ 25 ستمبر کو وائٹ ہا ئوس میں ہوگی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی موجودگی... یو این ناکام،تنازعات حل نہیں کروا سکتا،امریکی صدر,پاک بھارت سمیت 7جنگیں رکوائیں،ٹرمپ غزہ میں فوری جنگ بندی اوریرغمالیوں کی رہائی ہونی چاہیے:انتونیو گوتریس اسرائیل کیخلاف کارروائی: امریکا کا پوری عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانے پر غور سپریم کورٹ، 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر پنجاب سے آٹے اور گندم کی بندش، خیبرپختونخوا حکومت کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • چین نے نوجوان سائنسدانوں اور ماہرین کے لیے نیا ’کے‘ ویزا متعارف کرادیا
  • مڈغاسکر کی دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ
  • مقبوضہ کشمیر کے لداخ میں شدید جھڑپوں کے بعد کرفیو نافذ، 50 افراد گرفتار
  • بھارت کے زیر قبضہ لداخ میں پُرتشدد مظاہرے، کرفیو نافذ
  • لندن کے میئر شریعت نافذ کرناچاہتے ہیں: امریکی صدر کی صادق خان پرتنقید
  • لندن کے میئرشریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدر
  • لندن میں شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں؛ ٹرمپ کی مسلم میئر صادق خان کے خلاف ہرزہ سرائی
  • سمندری طوفان ’رگاسا ‘ چین میں داخل، 10 شہروں میں ایمرجنسی نافذ
  • یکساں سول کوڈ سے متعلق جمعیۃ علماء ہند کی عرضی پر مودی حکومت نے مہلت مانگی
  • لندن میں شریعت نافذ کرنا چاہتا ہے؛ ٹرمپ کی پہلے مسلم میئر صادق خان کیخلاف ہرزہ سرائی