اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹرز کی سکیورٹی خدشات کے باعث انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں دوبارہ شمولیت غیریقینی ہوگئی۔

آسٹریلوی اخبار سڈنی مارننگ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کیساتھ جنگی تنازع کے بعد آئی پی ایل کو ملتوی کردیا گیا تھا تاہم ایک روز بعد معاملات معمول آنے کے سبب لیگ کے مستقبل کے حوالے سے باز گشت تیز ہوگئی ہے۔

تاہم لیگ دوبارہ شروع ہونے پر آسٹریلوی کرکٹرز کی سیکیورٹی کے باعث انکی شرکت غیر یقینی ہے۔

دوسری جانب آئی پی ایل فرنچائزز سن رائزرز حیدرآباد، راجستھان رائلز اور چنئی سپر کنگز پہلے ہی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں لیکن ٹیموں کے ایک یا اس سے زائد کچھ میچز باقی ہیں۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ اور ناتھن ایلس وہ کھلاڑی ہیں، جو باہر ہونیوالی ٹیموں کا حصہ تھے۔

واضح رہے کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کا مستقبل تاحال غیر یقینی ہے تاہم بھارتی بورڈ نے جنگ بندی کے بعد فرنچائزز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں کو روک لیں۔

قبل ازیں آسٹریلوی ٹیم مینجمنٹ نے خدشہ کا اظہار کیا تھا کہ پاک بھارت جنگ کے باعث صورتحال مزید خراب ہوئی تو پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور ٹریوس ہیڈ واپس روانہ ہوسکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:ویوو Y29 پاکستان میں لانچ، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ا ئی پی ایل ا سٹریلوی

پڑھیں:

 ہانیہ عامر کی موٹرسائیکل پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ موٹرسائیکل پر ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔

ہانیہ عامر نے یہ ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے بھرپور تبصرے کیے جارہے ہیں۔ 

ویڈیو میں ہانیہ کو کراچی کی سڑکوں پر موٹرسائیکل کی سواری سے لطف اندوز ہوتے اور ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مختلف سرگرمیوں کی بھی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں گھڑ سواری بھی شامل ہے وہ ان تصاویر میں اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتی دکھائی دے رہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ہانیہ عامر کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گلوکار عاصم اظہر کے ایک کنسرٹ میں اسٹیج کے قریب اداکارہ یشما گل کے ہمراہ ان کے مشہور گانے ’غلط فہمی‘ پر رقص کرتی دکھائی دی تھیں۔

ان دنوں ہانیہ عامر ایک مرتبہ پھر اپنے سابق بوائے فرینڈ عاصم اظہر سے تعلقات کی افواہوں کی وجہ سے خبروں کی سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی 180 سیٹوں پر کامیاب ہوئی تھی، 76 نمائندگان رہ گئے، بیرسٹر گوہر
  • کیا شاہ چارلس کے چھوٹے بیٹے ہیری دوبارہ اپنا شاہی کردار دوبارہ حاصل کرلیں گے؟
  •  ہانیہ عامر کی موٹرسائیکل پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • آسٹریلیا نے ٹی 20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا
  • کرکٹرز کو کنٹرول کریں
  • ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی دوبارہ ملاقاتیں؟ مداحوں کی شدید تنقید
  • اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، پورا پاکستان جانتا ہے میں 60 ہزار ووٹوں سے جیتی اور خواجہ آصف کو ذلت آمیز شکست ہوئی
  • اسپین کی تاریخی مسجدِ قرطبہ میں خوفناک آگ لگ گئی
  • طلاق کے بعد دوبارہ شادی کا فیصلہ کیوں کیا؟ اداکارہ نازلی نصر نے بتادیا
  • ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی طبیعت دوبارہ خراب، ہسپتال منتقل