جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کو کیوں کہا گیا؟ علیمہ خان نے وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت ملنے کی وجہ سامنے آگئی۔
علیمہ خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیا، عمران خان نے جنید اکبر سے کہا کہ خیبر پختونخوا سے تحریک کا آغاز کریں۔
اُنہوں نے بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا خیال ہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ اور تحریک کےلیے کوشش میں وقت تقسیم ہوگا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔
علیمہ خان نے مزید بتایا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو اپنے پیغام میں کہا کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑ دیں اور خیبر پختونخوا سے تحریک پر پوری توجہ دیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے پی اے سی کی چیئرمین کی ذمہ داری عمر ایوب کو اُٹھانے کو کہا۔
علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو اپنی تمام تر توجہ تحریک اور احتجاج پر دینے کی ہدایت کی ہے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ میں نے بانیٔ پی ٹی آئی کا پیغام سلمان اکرم راجہ اور پارٹی قیادت کو پہنچا دیا ہے۔
علیمہ خان نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو پارٹی کے فیصلے اور تحریک کا مکمل اختیار دیا ہے اور اس تحریک کا مقصد بانیٔ پی ٹی آئی، دیگر پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کی آزادی اور دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عمران خان نے جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ کی چیئرمین شپ چھوڑنے علیمہ خان نے پی ٹی آئی بتایا کہ
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی کی بانی پی ٹی آئی سے ضمنی الیکشن بائیکاٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سابق وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کردی ہے۔
نجی ٹی وی پبلک نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ "میں سمجھتا ہوں کہ سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہیے، سیاسی انتقام اور جبر کے باوجود ہمیں ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لینا چاہیے"۔
ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اپنے وکلاء کو ہدایت دی ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی تک یہ پیغام پہنچائیں۔ واضح رہے کہ عمران خان نے چند روز قبل ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔
ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات پر بھارت کا حیران کن رد عمل
مزید :