سرینگر، بھارتی فورسز کے گھروں پر چھاپے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے سرینگر سمیت وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون (یو اے پی اے) کے تحت گھروں میں گھس کر اہم دستاویزات، موبائل اور لیپ ٹاپ سمیت ڈیجیٹل ڈیواسز ضبط کر لیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے سرینگر کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے سرینگر سمیت وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون (یو اے پی اے) کے تحت گھروں میں گھس کر اہم دستاویزات، موبائل اور لیپ ٹاپ سمیت ڈیجیٹل ڈیواسز ضبط کر لیں۔ گھروں پر چھاپوں اور کریک ڈائون کے دوران قابض فوجیوں نے مکینوں کو ہراساں کیا اور لوٹ مار کرتے رہے۔ بھارتی فورسز نے سرینگر کے علاقے زالدگر میں عادل منظور لانگو، دوم کدل میں باسط بلال، رامپورہ میں وسیم طارق، کاو محلہ میں فیاض احمد لون، آبی گورپورہ میں محمد اشرف کالو، شہر کے علاقے دیوی میں قاضی عثمان، قلمدان پورہ میں مظفر احمد ماگرے اور پالپورہ نور باغ میں شہباز فاروق بٹ کے گھروں پر چھاپے مارے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بھارتی فورسز گھروں پر
پڑھیں:
ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے ک ےجھٹکے محسوس کیے گئے تاہم زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا علاقہ ہے۔
زلزلہ پیما مرکز نے مزید بتایا کہ زلزلے کے مرکز کی گہرائی زیر زمین 200کلومیٹر تھی۔
زلزلے سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔