اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کو آسان قرض کی سہولت مہیا کی جائے گی ،خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ضلعی سطح پر کمپلیکس قائم کئے جائیں گے جن میں خواتین چیمبرز، جم، آڈیٹوریمز اور تربیتی مراکز ایک ہی چھت تلے موجود ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو چیف ڈویلپمنٹ آفیسر آسیہ پروین سے اپنے دفتر میں ملاقات میں کیا ۔جام کمال خان کو آسیہ پروین کی جانب سے بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے جامع منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر بلوچستان میں شروع ہونے والے منصوبوں کی تعریف کی اور کہا کہ درست اقدامات سے ان دور دراز علاقوں میں روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں عملی اور مقامی کمیونٹی پر مبنی طریقہ کار اپنانا ہوگا۔جام کمال خان نے تجویز دی کہ تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں عوامی سہولیات کے مراکز قائم کرنے کی پابند ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں اور تفریح کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر بہت ضروری ہے ۔وفاقی وزیر نے دیہی علاقوں میں گھریلو آمدنی اور معاشی حالات بہتر بنانے کے لئے چھوٹے پیمانے پر کاروبار بڑھانے پر زور دیا ۔

انہوں نے مقامی مزدوروں کو چھوٹے پیمانے پر مشینری کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام کان کنی بھاری مشینری کی متقاضی نہیں ہوتی اور چھوٹے پیمانے کے کان کنوں کو سہولت دینا روزگار کے بڑے مواقع پیدا کر سکتا ہے۔ ملاقات میں ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے کے لئے فنی تعلیم کے کردار کو اجاگر کیا گیا اور مختلف شعبوں میں تربیتی پروگرامز میں وسعت کی ہدایت دی۔

وفاقی وزیر نے لائیو سٹاک، ماہی گیری اور کھجوروں کی برآمدات میں امکانات کا ذکر کرتے ہوئے متعلقہ انفراسٹرکچر جیسے گودام، سلاٹر ہائوسز اور کولڈ سٹوریج کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے تجویز دی کہ یہ سہولیات نجی شعبے یا مقامی ایسوسی ایشنز کے ذریعے چلائی جا سکتی ہیں تاکہ معاشی سرگرمی کو فروغ دیا جا سکے۔وفاقی وزیر نے چیف ڈویلپمنٹ آفیسر آسیہ پروین کو ہدایت دی کہ تمام مجوزہ منصوبوں کو ترجیحی بنیاد پر درجہ بندی کر کے آئندہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل کرنے کے لئے تیار کیا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ چند دنوں میں ایک مفصل اور جامع تجویز تیار کر کے وزیر اعظم کو پیش کی جائے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جام کمال خان وفاقی وزیر انہوں نے نے کہا کے لئے کہا کہ

پڑھیں:

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251109-08-41

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف سے سرفراز بگٹی کی ملاقات‘اہم امور پر گفتگو
  • وزیراعظم سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، صوبے کے امور پر گفتگو
  • وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
  • گورنر سندھ سے اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف کی ملاقات، تجارت سمیت دوطرفہ تعاون پر گفتگو
  • وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے مجوزہ بل کو نہ صرف منظور کیا بلکہ بھرپور سپورٹ بھی فراہم کی: مصطفیٰ کمال
  • دیگر صوبوں کو ترقی، بلوچستان کو آپریشن دینا زیادتی ہے، جماعت اسلامی بلوچستان
  • کابینہ اجلاس، ایم کیو ایم کا مجوزہ بل زیر غور آنا، ایم کیو ایم کی بہت بڑی کامیابی ہے: مصطفیٰ کمال
  • پاکستانی سفیر کی امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات، تعلقات کے فروغ پر گفتگو
  • کابینہ سے منظوری کے بعد 27ویں آئینی ترمیم کا بل آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا،وفاقی وزیر قانون
  • اتحادیوں کے ساتھ میثاق جمہوریت میں مجوزہ آئینی عدالت پر اتفاق ہوا ہے، اعظم نذیر تارڑ