فہرست میں شامل 3 وکلا کو بانی سے ملنے نہیں دیا گیا، نیاز اللہ نیازی
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی(فائل فوٹو)
بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللہ نیازی نے کہا ہے کہ جیل حکام کے عدالتی احکامات کے مطابق فہرست دی گئی تھی، فہرست میں شامل تین وکلا کو ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ عدالت کو اب دیکھنا ہے کہ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کرائیں۔
ترجمان نے کہا کہ بانی نے ہمیشہ کہا ہے یہ میری فوج ہے۔ بانی کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے۔ قوم کا مطالبہ ہے بانی کو جیل سے باہر نکالا جائے، چیف جسٹس پاکستان کو بھی کہا ہے ہمارے کیسز لگائے جائیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم پوری قوم، افواج پاکستان کو حالیہ فتح پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان کیجانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عطا اللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے کوئی سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیز فائر کی ہماری طرف سے خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت جشن کا سماں ہے۔ اور پاکستانی قوم اس وقت فتح کا جشن منا رہی ہے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارتی حکام کی پریس بریفنگ میں الفاظ ان کا ساتھ نہیں رے رہے تھے۔ بھارت کی جانب سے الزامات بے بنیاد ہیں۔ اور اس طرح کے بے بنیاد الزامات نہیں لگنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی۔ جبکہ پاکستان کو ہمارے ردعمل کے بعد ایک عزت ملی ہے۔