عمران خان سے ملاقات کا دن، وکلاء اور فیملی ممبرز کی فہرست سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
آج بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کےلیے ان کے وکلاء اور فیملی ممبرز اڈیالہ جیل آئیں گے۔
پی ٹی آئی نے ملاقات کےلیے وکلاء کی فہرست جیل حکام کو گزشتہ روز بھجوا دی تھی۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت ملنے کی وجہ سامنے آگئی۔
اس فہرست میں بیرسٹر گوہر، بیرسٹر سلمان صفدر اور نیاز اللّٰہ نیازی کے نام شامل ہیں۔
ان کے علاوہ وکیل نعیم پنجوتھہ، علی بخاری اور ظہیر عباس کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔
عمران خان کی بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی ملاقات کے لیے آئیں گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹو، سماعت بغیر کارروائی ملتوی ، کیس روزانہ سنیں گے: عدالت
اسلام آباد (وقائع نگار) بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ وکیل صفائی قوسین فیصل مفتی کی بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہ ہونے پر کارروائی آگے نہ بڑھ سکی ۔ سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے وکیل صفائی کی جانب سے التواء کی درخواست منظور کی، حالانکہ درخواست کے ساتھ کوئی میڈیکل سرٹیفکیٹ منسلک نہیں تھا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ گزشتہ تاریخ پر بھی وکلاء صفائی غیر حاضر رہے تھے اور ایسا لگتا ہے کہ دفاعی وکلاء مقدمے کو طول دینا چاہتے ہیں۔ عدالت نے تینوں وکلاء صفائی کو ہدایت دی کہ اگلی سماعت پر لازمی پیش ہوں اور مزید التواء کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ چونکہ کیس اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور دو ملزم جیل میں ہیں، اس لیے انصاف کا تقاضا ہے کہ جلد فیصلہ کیا جائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر اس وقت تک جاری رکھا جائے گا جب تک مقدمہ مکمل نہ ہو جائے۔ یاد رہے کہ کیس میں 20 میں سے 19 گواہوں پر جرح مکمل ہو چکی ہے جبکہ استغاثہ کے آخری گواہ، نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 6 اکتوبر کو عدالت میں لازمی پیش ہوں تاکہ جرح مکمل کی جا سکے۔