بلتستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء نے لینڈ ریفارمز بل کو مسترد کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
۔ اجلاس میں کہا گیا کہ لینڈ ریفارمز بل کو موجودہ حکومت نے انتہائی سرعت میں پاس کیا ہے۔ انجمن امامیہ، انجمن نوربخشیہ، انجمن اہلحدیث اور انجمن اہل سنت مذکورہ بل میں موجود ان تمام ان شقوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں جو عوامی مفادات سے متصادم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء نے لینڈ ریفارمز بل کو مسترد کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا۔ سکرود میں صدر انجمن امامیہ بلتستان علامہ آغا سید باقر حسین الحسینی کی صدارت میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور وکلاء برادری کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں لینڈ ریفارمز بل کے بارے میں گفت و شنید ہوئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ لینڈ ریفارمز بل کو موجودہ حکومت نے انتہائی سرعت میں پاس کیا ہے۔ انجمن امامیہ، انجمن نوربخشیہ، انجمن اہلحدیث اور انجمن اہل سنت مذکورہ بل میں موجود ان تمام ان شقوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں جو عوامی مفادات سے متصادم ہیں۔ حکومت کو ان شقوں میں ترمیم کرنی چاہیے جن میں تحفظات موجود ہیں تاکہ سب کے لیے قابل قبول بل سامنے آئیں۔ بصورت دیگر تمام سٹیک ہولڈر سے مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے۔ اجلاس میں سید باقر الحسینی، انجمن نوربخشیہ کے مولانا عارف حسین، انجمن نوربخشیہ کے غلام علی حیدری، انجمن اہلسنت کے مولانا خالد، انجمن اہلحدیث کے مولانا عبد الستار اور مولانا حبیب الرحمن، اراکین انجمن امامیہ اور وکلاء نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لینڈ ریفارمز بل کو انجمن نوربخشیہ انجمن امامیہ
پڑھیں:
کبیروالا، شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ''بنیان مرصوص سیمینار''
سیمینار سے شیعہ علما کونسل جنوبی پنجاب کے صدر علامہ ڈاکٹر عامر عباس ہمدانی، ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر حافظ محمد اسلم، دیوبند مسلک خانیوال کے رہنما میاں اجمل عباس، اہلحدیث مسلک خانیوال کے رہنما قاری سیف اللہ عابد نے خطاب کیا۔ سیمینار میں تاجر تنظیموں کے نمائندہ افراد، وکلا، سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان شریک تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل جنوبی پنجاب کے سینیئر نائب صدر مبشر حسن بھٹہ کے زیراہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور کامیاب آپریشن کی مناسبت سے ''بنیان مرصوص سیمینار''کبیروالا پریس کلب میں منعقد ہوا، سیمینار کی صدارت صوبائی صدر شیعہ علما کونسل جنوبی پنجاب علامہ سید عامر عباس ہمدانی نے کی، جبکہ سیمینار سے تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام، وکلا، صحافی، تاجر نمائندگان، اور دانشوران نے خطاب کیا۔ شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ ڈاکٹر عامر عباس ہمدانی، ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر حافظ محمد اسلم، دیوبند مسلک خانیوال کے رہنما میاں اجمل عباس، اہلحدیث مسلک خانیوال کے رہنما قاری سیف اللہ عابد نے خطاب کیا۔ سیمینار میں تاجر تنظیموں کے نمائندہ افراد، وکلا، سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان شریک تھے۔ سیمینار کے میزبان شیعہ علما کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی سینیئر نائب صدر مبشر حسن بھٹہ کے مطابق سیمینار کا مقصدر پاک فوج سے اظہار یکجہتی، شہدا کو خراج تحسین اور پوری دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستانی قوم وطن کے دفاع کے لیے متحد ہے، پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔