کراچی میں صبح سے کچھ مقامات پر درجہ حرات 56 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کیا جا رہا ہے، سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے، تاہم اس صورتحال میں پوشیدہ اچھی خبر یہ ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے معتدل شدت کی بارش بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چند گھنٹوں کے دوران شہر کے مضافات میں گرج چمک کے بادلوں کی تشکیل متوقع ہے، دوپہر شام کے دوران ان کے اثرات سے شہر کے مضافاتی علاقوں میں گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بارش کے واضح امکانات موجود ہیں، دن میں تین بجے کے بعد شہر میں بادل بننے کا سلسلہ شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں بحریہ ٹاؤن، گڈاپ، معمار، حدید، سرجانی اور اطراف کے علاقوں میں بارش کے زیادہ تر امکانات ہیں جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے اور ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے معتدل شدت کی بارش متوقع ہے جبکہ کل شہر کے مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کار اویس حیدر کے مطابق جنوبی بھارتی ریاست گجرات کے جنوب مشرق میں اس وقت ہوا کا ایک کم دباؤ موجود ہے، جس کے باعث سندھ کے جنوبی اور جنوب مشرقی علاقوں پر اس کا اثر پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

’اس سسٹم کے زیر اثر آج کراچی کے دور دراز علاقوں میں بھی بادل بنیں گے، جو کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ کچھ علاقوں خصوصاً مشرقی اور شمالی علاقوں بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔‘

دوسری جانب بدین، ٹھٹھہ، میرپور خاص، عمرکوٹ اور خاص طور پر تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔

 مقامی سطح پر گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، شہریوں کو احتیاط برتنے اور اپڈیٹس سے باخبر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اویس حیدر بارش بحریہ ٹاؤن بھارتی ریاست تجزیہ کار حدید سرجانی ٹاؤن سمندری ہوائیں سندھ کراچی گجرات گڈاپ گرج چمک گرد آلود ہوائیں محکمہ موسمیات معمار.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اویس حیدر بحریہ ٹاؤن بھارتی ریاست تجزیہ کار سرجانی ٹاؤن سمندری ہوائیں کراچی گجرات گڈاپ گرد آلود ہوائیں محکمہ موسمیات محکمہ موسمیات امکانات ہیں علاقوں میں متوقع ہے کے ساتھ بارش کے شہر کے

پڑھیں:

ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، میدانی علاقوں میں شدید گرمی متوقع

اسلام آباد میں واقع نیشنل ویڈر فورکاسٹنگ سینتر کی جانب سے جاری کردہ پیش گوئی کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود موسم رہنے کے ساتھ ساتھ گرد آلود ہوائیں، بارش اور گرج چمک کے ساتھ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

فراہم کردہ ایڈوائزری کے مطابق ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان، وسطی اور جنوبی پنجاب سمیت بالائی سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی و جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

’خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان، وسطی و جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے چند مقامات پر یہ موسمی حالات دیکھنے میں آ سکتے ہیں جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں:گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے اچھی خبر، آج سے 16 جون کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے انتباہ کے مطابق 14 سے 16 جون کے دوران آندھی، جھکڑ، ژالہ باری، گرج چمک اور تیز موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا اسٹرکچر جیسے بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے-

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے دیگر حصوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اتوار کے روز خیبرپختونخوا، ، گلگت بلتستان بالائی /جنوب مشرقی سندھ ، شمال مشرقی /جنوب مشرقی بلوچستان، پنجاب،اسلام آباد اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم شدیدگرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی پنجاب ،با لائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب کے ضلع گجرات میں 12 ملی میٹر، منگلا میں 6، سیالکوٹ ایئرپورٹ 4 اور سٹی 2، اسلام آباد سٹی 2 اور سید پور 1 اور مری میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، خیبر پختونخوا کے علاقے مالم جبہ میں 10 ملی میٹر، کالام  میں 6، دیر بالا میں 2، میر خانی، دروش میں 2، چترال میں 1، جبکہ کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں 2 اور گلگت بلتستان کے علاقے گوپس میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیا گیا سب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 51 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ بہاولنگر، تربت، لسبیلہ، سبی، موہنجو داڑو 49  ڈگری سینٹی گریڈ رہا، دادو، روہڑی، نورپورتھل، بھکر، سرگودھا، ساہیوال، بہاولنگر اور سکھر میں 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انفرا اسٹرکچر جزوی ابر آلود درجہ حرارت سیالکوٹ سید پور گلگت بلتستان مری مطلع موسلادھار بار ش موسم

متعلقہ مضامین

  • کراچی: آج آندھی اور گرج چمک کیساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان
  • کراچی، مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش
  • کراچی: مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش
  • کراچی: پیر اور منگل کو چند مقامات پر بارش کا امکان
  • محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات کا ملک کے مختلف علاقوں میں آج اور کل بارش کا امکان
  • کراچی میں گرمی کے ستائے شہریوں کیلیے اچھی خبر
  • ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، میدانی علاقوں میں شدید گرمی متوقع
  • ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی