پاکستان کے محکمہ موسمیات نے آج بروز پیر کشمیر،گلگت بلتستان، مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، سندھ اور شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم وسطی وجنوبی پنجاب، با لائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شہید بینظیر آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب کے علاقوں بہاولنگر میں 08 ملی میٹر، اوکاڑہ میں 04 ملی میٹر، ساہیوال میں03 ملی میٹر، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 02 ملی میٹر ہوئی جبکہ خیبرپختونخوا کے علاقوں لوئر دیر میں 07 ملی میٹر، سیدو شریف میں 03 ملی میٹر، کاکول، مردان، دروش میں 01 ملی میٹر اور گلگت بلتستان کے علاقے گوپس میں 03 ملی میٹر، سندھ کے شہر شہید بینظیر آباد میں03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بارش پاکستان کا موسم محکمہ موسمیات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان کا موسم محکمہ موسمیات علاقوں میں ملی میٹر

پڑھیں:

گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

 جشن آزادی گلگت بلتستان کی مناسبت سے آرمی ہیلی پیڈ گلگت پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری، گورنر گلگت بلتستان، وزیر اعلیٰ، کمانڈر ٹین کور، فورس کمانڈر جی بی سمیت صوبائی وزراء، اعلیٰ سول و عسکری حکام سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کا 78 واں جشن آزادی جوش و خروش سے منایا گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جی بی کے یوم آزادی کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق گلگت میں مرکزی تقریب چنارباغ میں ہوئی جہاں مہمان خصوصی گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ تھے، تقریب میں وزیر اعلی جی بی، صوبائی وزراء، کمانڈر ایف سی این اے سمیت دیگر سول و عسکری حکام شریک ہوئے۔ گورنر اور وزیر اعلیٰ نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ ادھر جشن آزادی گلگت بلتستان کی مناسبت سے آرمی ہیلی پیڈ گلگت پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری، گورنر گلگت بلتستان، وزیر اعلیٰ، کمانڈر ٹین کور، فورس کمانڈر جی بی سمیت صوبائی وزراء، اعلیٰ سول و عسکری حکام سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ادھر سکردو میں جگہ جگہ یوم آزادی کی تقریبات ہوئیں۔ مرکزی تقریب یادگار شہداء پر منعقد ہوئی جہاں کمشنر بلتستان، ڈی جی آئی و دیگر نے پرچم کشائی کی۔

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کمپلکس سے ریلی بھی نکالی گئی جو یادگار شہداء پہنچ کر جلسے میں بدل گئی۔ ریلی میں سکول کے بچے، انجمن تاجران سمیت عوام نے شرکت کی۔ ادھر ضلع غذر میں ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام ریسٹ ہاؤس سے سٹی پارک تک ریلی نکالی گئی۔ محکمہ جنگلات کی جانب سے سٹی پارک میں شجرکاری کا بھی اہتمام کیا گیا، مہمانوں نے سٹی پارک میں پودے لگائے۔ ضلع ہزہ میں بھی یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا۔ مرکزی تقریب گرلز ڈگری کالج کریم آباد میں ہوئی جہاں پرچم کشائی کی گئی جبکہ پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی۔ دیامر، استور، گانچھے میں بھی یوم آزادی کی تقریبات ہوئیں۔ یوم آزادی کے موقع پر گلگت بلتستان میں عام تعطیل کی گئی۔ دوسری جانب عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر گلگت میں اتحاد چوک پر جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ جلسے میں گلگت بلتستان کی محرومیوں کو اجاگر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • ملک بھر میں موسم خشک، پنجاب کے کئی علاقے اسموگ کی لپیٹ میں رہنے کا امکان
  • کوئٹہ میں سردیوں کی آمد، موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدلنے لگے
  • شہرکے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کے باعث شہری دورسے پانی بھربے پرمجبورہے
  • بلوچستان میں12 ضلعے بارش کو ترس گئے، آئندہ کیا ہو گا؛ مفصل رپورٹ
  • گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
  • گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی آج جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
  • کراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • نیویارک میں طوفانی بارش سے ہلاکتیں
  • پاکستان کی شاندار واپسی، جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر