چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان تعاون کے معیار کو بہتر بنانے کا نیا باب رقم کیا گیا ہے ، وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان تعاون کے معیار کو بہتر بنانے کا نیا باب رقم کیا گیا ہے ، وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں دوسری چین وسطی ایشیا سمٹ کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے سمٹ سے کلیدی خطاب کیا، جس میں پہلی بار “چین۔وسطی ایشیا روح ” پیش کی گئی ہے ۔ سمٹ کی ایک خاص بات یہ تھی کہ تمام فریقوں نے “باہمی احترام، باہمی اعتماد، باہمی فائدے اور باہمی امداد، اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے ساتھ مشترکہ جدیدکاری کو فروغ دینے” پر مبنی “چین وسطی ایشیا روح ” کو بھرپور طریقے سے فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔
اجلاس کے اہم ثمرات میں سے ایک مستقل اچھی ہمسائیگی، دوستی اور تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنا تھا، جو چھ ممالک کے درمیان تعلقات کی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل ہے ۔ سمٹ نے مستقبل کے تعاون کی ترجیحات کو واضح کیا ہے ، جس میں تعاون کی چھ ترجیحی سمتوں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی،
ان میں بلا روک ٹوک تجارت ، صنعتی سرمایہ کاری ، رابطہ کاری ، سبز معدنیات ، زرعی جدیدکاری ، اور افرادی تبادلہ شامل ہے تاکہ اعلیٰ معیار کی علاقائی ترقی کو فروغ دیا جائے ، اور مشترکہ جدیدکاری کے لئے مل کر کام کیا جائے۔ چین نے ہمیشہ وسطی ایشیا کو اپنی ہمسائیگی سفارتکاری میں ایک ترجیح کے طور پر دیکھا ہے ، اور چین وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ چین وسطی ایشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیا جاسکے اور ایک مثال قائم کی جاسکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی صدر دوسری چین وسطی ایشیا سمٹ میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ چین نے وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے ساتھ تعاون کے سلسلے میں اتفاق رائے حاصل کر لیا، چینی میڈیا ایف بی آر کو نان فائلرز کو زبردستی رجسٹر کرنے کا اختیار مل گیا چین اور وسطی ایشیائی ممالک نے بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر پر مزید گہرائی سے عمل درآمد کیا ہے، چینی صدر ہم نے چین۔وسطی ایشیا روح کی جستجو کی ہے اور اسے تشکیل دیا ہے، چینی صدر ایران اسرائیل جنگ، ملک میں ایل پی جی کے سنگین بحران کا خدشہ چینی صدر وسطی ایشیائی ممالک کے سربراہان کے ساتھ مل کر چین-وسطی ایشیا کے تعاون کے لیے ایک نیا خاکہ تیار کریں گےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وسطی ایشیائی ممالک کے تعاون کے
پڑھیں:
وزارت صحت کا سیفٹی میڈیسن تقریب کا انعقاد، ادویات کا نظام بہتر کرنے کا عزم
وزارت صحت کی جانب سے سیفٹی میڈیسن تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے تقریب سے اہم خطاب کیا۔
خطاب میں وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا پاکستان میں ادویات کا سسٹم آئیڈیل نہیں اسکو بہتر بنانا ہے۔ ہم آپکے فلاح و بہبود کا خیال رکھنا چاہتے ہیں۔ دنیا میں لوگ لائف اسٹائل میڈیسن پر جارہے ہیں۔ بغیر دوا دیئے علاج کیا جارہا ہے۔ اب ہسپتالوں کے مشکلات بتانے کا وقت گزر گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج ہورہا ہے ہیلتھ کیئر کا نہیں، سرکار اداروں کو برا کہنے سے مریضوں کی جان نہیں بچ سکتی۔ ہمیں ہیلتھ کیئر میں جانا ہے بیمار سسٹم سے دور رہنا ہے۔ ہمارے پاس 70 فیصد بیماریاں پینے کے صاف پانی کے استعمال نہ ہونے کی وجہ سے پھیل رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں کینسر سے بچنے کی ادویات پر تجربات چل رہے ہیں۔ جب دنیا میں کینسر سے اموات ختم ہونگی پاکستان میں تب بھی لوگ اس بیماری سے مریں گے کیوں کہ اس دوا میں حلال حرام کا مسئلہ پیدا کرکے دوا کے استعمال پر پابندی لگا دی جاتی ہے۔
ملک میں لاکھوں لوگ بیماریوں سے مر رہے ہیں۔ ہمارے یہاں دس ہزار مائیں ہر سال زچگی میں مر رہی ہیں، ہم دنیا میں ہیپاٹائٹس میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔
ہیپٹائٹس میں پاکستان بدقسمتی سے سرفہرست ہے۔ ویکسین بچانے کے لیے حکومت مؤثر اقدامات کررہی ہے۔ پانچ سو بلین روپے کی ویکسین سالانہ استعمال ہوتی ہے جبکہ ایک ارب ڈالر ویکسین امپورٹ پر خرچ ہوتے ہیں۔