بانی جب حکم دیں گے اسمبلی تحلیل کرنے میں وقت نہیں لوں گا، علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جب حکم دیں گے اسمبلی تحلیل کرنے میں وقت نہیں لوں گا، بجٹ میں بانی کی ہدایات کے مطابق تبدیلیاں لائیں گے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے میں مالیاتی ایمرجنسی کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا کہ گورنر نے بجٹ اجلاس کی سمری منظور نہ کی ہو۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات نہیں کروائی جارہی ہے، ہفتے کو بانی پی ٹی آئی کی پیشی تھی، سازش کرکے پیشی منسوخ کروائی گئی تاکہ مشاورت نہ ہو سکے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
فیض آباد احتجاج کیس، علی امین گنڈاپور کا اشتہاری کا سٹیٹس ختم نہ ہو سکا
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے ڈیوٹی جج عدالت نمبر 2 نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عامر کیانی، و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، استغاثہ کے گواہان کے بیانات ریکارڈ نہیں ہو سکے۔ کیس کی اگلی سماعت پر گواہان پر جرح اور مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی نااہلی کے خلاف فیض آباد کے مقام پر احتجاج کرنے کے مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا اشتہاری کا سٹیٹس ختم نہ ہو سکا۔ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے ڈیوٹی جج عدالت نمبر 2 ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عامر کیانی، و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، استغاثہ کے گواہان کے بیانات ریکارڈ نہیں ہو سکے۔
عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ کیس میں سینیٹر فیصل جاوید خان، سابق ڈپٹی سپیکر واثق قیوم و دیگر پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے، تاحال استغاثہ کے 3 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہوئے ہیں، کیس کی اگلی سماعت پر گواہان پر جرح اور مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور و دیگر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج ہے۔