ڈیوٹی کے دوران غفلت اور نااہلی پر18 لیویز اہلکار برطرف
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
سٹی 42: ضلع مستونگ کے 18 لیویز اہلکاروں کو سروس سے برطرف کردیا گیا،
برطرف اہلکاروں میں ایک دفعدار اور 17 سپاہی شامل ہے، ڈپٹی کمشنر مستونگ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،
اعلامیہ کے مطابق لیویز اہلکاروں کو ڈیوٹی کے دوران غفلت اور نااہلی پر برطرف کیا گیا، لیویز اہلکاروں 21 جون 2025 کو تحصیل کردگاپ لیویز اسٹیشن اور نادرا آفس پر دہشتگرد حملے کے دوران ناکام رہے، حملے میں لیویز اسٹیشن اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا، اسلحہ اور مواصلاتی آلات چوری ہوئے،اسسٹنٹ کمشنر کردگاپ کی رپورٹ پر کارروائی کی گئی، لیویز اہلکاروں کو بلوچستان لیویز فورس ڈسپلنری رولز 2015 کے تحت اہلکاروں کو فوری طور پر سروس سے فارغ کردیا،
یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے
ڈپٹی کمشنر مستونگ کا کہنا ہے کہ فیصلہ بلوچستان حکومت اور محکمہ داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے،
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لیویز اہلکاروں اہلکاروں کو
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔