اہلکاروں کی بغیر اجازت جیل سے باہر جانے پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
سٹی 42: سپرٹینڈنٹ کی اجازت کے بغیر اہلکاروں کےجیل سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی، اہلکاروں پر پابندی کا نوٹیفکیشن ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر جیل خانہ جات پنجاب نے جاری کیا۔
ڈی آئی جی کے مطابق ڈیوٹی کے بعد وارڈر گارڈ جیل سے باہر چلی جاتی ہے،ملیر جیل واقعہ کے بعد جیلوں کی سیکورٹی مربوط بنانا اشد ضروری ہے۔ انھوں نے بتایا کہ جیل اہلکاروں کے ڈیوٹی روسٹر پر ہرصورت عملدرآمد کیا جائے،ڈیوٹی ختم ہونے پر بھی باہر جانے کیلئے جیل سپرنٹینڈنٹ سے اجازت لینا ہوگی۔
یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے
ڈی آئی جی کے مطابق ویڈیو کال کرکے اہلکاروں کو جیل میں موجودگی کو چیک کیا جائے،اجازت کے بغیر جیل سے باہر جانے پر کارروائی کی جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جیل سے باہر باہر جانے
پڑھیں:
’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ جو 5 سٹریٹجک ستونوں، 9کلیدی اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز، 915 سٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائے جائیں گی۔ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔