موٹروے پر انوکھاواقعہ،بھلکڑ شوہر بیوی کوراستے میں چھوڑگیا، پولیس نے واپس ملوایا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
موٹر وے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موٹر وے پر میاں سے بچھڑنے والی بیوی کو ملا دیا۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق گوجرانوالہ سے کراچی جانے والی فیملی نماز کے لیے جڑانوالہ سروس ایریا پر رکی تھی، بیوی ابھی نماز پڑھ رہی تھی کہ شوہر نے اپنا سفر دوبارہ شروع کر دیا۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شوہر کو 20 کلومیٹر آگے جانے کے بعد احساس ہوا کہ اس کی بیوی ساتھ نہیں ہے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس نے ہیلپ لائن پر پیغام ملنے کے بعد میاں بیوی کو آپس میں ملوا دیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جانا تھا انگلینڈ، پہنچ گیا اٹلی، وہ بھی بغیر ٹکٹ ، کیسے ممکن ہوا یہ حیرت انگیز واقعہ؟
سپین میں تعطیلات گزارنے کے بعد ایک برطانوی لڑکے کو اپنے والدین کے ہمراہ انگلینڈ واپس جانا تھا، مگر حیران کن طور پر وہ بغیر ٹکٹ اٹلی جا پہنچا۔
والدین سے بچھڑا، غلط فلائٹ میں جا بیٹھا
برطانوی اخبار’’دی گارڈین ‘‘ کے مطابق یہ واقعہ ایک مصروف ہسپانوی ایئرپورٹ پر پیش آیا، جہاں 15 سالہ لڑکا اپنے والدین سے بچھڑ گیا۔
غلطی سے وہ لندن جانے والی پرواز کی بجائے اٹلی کے شہر میلان جانے والی پرواز میں سوار ہو گیا — اور کسی نے نوٹس تک نہ لیا!
والدین کی پریشانی، ایئرپورٹ پر خطرے کا الارم بجا دیا گیا
لڑکے کے لاپتہ ہونے پر والدین نے فوری طور پر ایئرپورٹ سیکیورٹی کو مطلع کیا اور ایمرجنسی الارم بجا دیا گیا مگر جب تک حکام حرکت میں آتے، جہاز پہلے ہی میلان کے لیے روانہ ہو چکا تھا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج سے سچائی کا انکشاف
پولیس نے ایئرپورٹ کے بین الاقوامی ڈیپارچر ایریا کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ لڑکا بغیر بورڈنگ پاس کے میلان مالپینسا جانے والی فلائٹ میں بیٹھ چکا تھا۔
ایئرلائن کا عملہ بھی حیران، میلان میں والدہ سے ملاقات
پرواز کے دوران جب ایئرلائن کے عملے کو ایک بغیر ٹکٹ مسافر کا علم ہوا تو لڑکے سے تفصیلات معلوم کی گئیں۔
حقیقت سامنے آنے کے بعد میلان میں اسے ایئرپورٹ حکام کے حوالے کیا گیا، جہاں اس کی ملاقات خاندان کے ایک فرد سے کرائی گئی — غالباً اس کی والدہ ، جو رپورٹ کے مطابق اسی دن ایک علیحدہ فلائٹ سے اٹلی پہنچ گئی تھیں۔
ایئرلائن کا ردعمل: تحقیقات جاری
فضائی کمپنی ایزی جیٹ کے ترجمان نے واقعے پر بیان دیتے ہوئے کہاہم اپنے گراؤنڈ ہینڈلنگ پارٹنرز کے ساتھ مل کر تحقیقات کر رہے ہیں کہ ایک نوعمر لڑکا بغیر ٹکٹ کیسے میلان جانے والی پرواز میں سوار ہو گیا۔ترجمان کے مطابق لڑکے سے میلان میں ہماری ٹیم اور مقامی حکام نے ملاقات کی۔ خاندان کے فرد سے ملاقات کے لیے سفری انتظامات کیے گئے۔ ہم تاحال لڑکے کے اہلِ خانہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔