چارسدہ: کھیت میں پڑے سوٹ کیس سے لڑکی کی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں کھیت میں پڑے لاوارث سوٹ کیس سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔
کراچیتھانہ شاہ لطیف کی حدود میں کچرا کنڈی سےسوٹ...
چارسدہ پولیس کے مطابق لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے، سوٹ کیس پر چارسدہ تحریر ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ سوٹ کیس سٹی پولیس اسٹیشن کی حدود میں غنی خان روڈ پر پڑا تھا۔
چارسدہ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتولہ لڑکی کی عمر 25 سے 26 سال ہے، جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقلزق کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سوٹ کیس
پڑھیں:
پولیس نے مختلف علاقوں سے 30ملزمان کو دھر لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں، کومبنگ آپریشن اور چھاپوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث زخمی سمیت 30ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات، موبائل فون، موٹر سائیکل‘ نقدی اور مسروقہ سامان برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک سی میں اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت 22 سالہ صغیر احمد ولد مرید حسین کے نام سے ہوئی ہے جب کہ اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ شاہ لطیف تھانے کی حدود قائدآباد پل کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت امجد اورمحمد مظہر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ لانڈھی نمبر 4 دھوبی گھاٹ گراؤنڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت 23سالہ عثمان ولد غلام محمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔