ماتلی: ٹریفک قوانین کی پامالی عروج پر، بیم لائٹس کا استعمال عام ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماتلی (نمائندہ جسارت)ماتلی شہر میں ٹریفک نظم و ضبط کی خلاف ورزیاں مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں، خاص طور پر رات کے وقت تیز اور چمکدار لائٹس والی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور چنگچی رکشوں کا بے دریغ استعمال عوام کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ ان لائٹس کی تیز روشنی نہ صرف سامنے سے آنے والی گاڑیوں کی نظر کو متاثر کرتی ہے بلکہ ڈرائیوروں کی آنکھوں پر منفی اثر ڈال کر جان لیوا حادثات کا سبب بھی بن سکتی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ تیز لائٹس والی گاڑیاں، کوسٹرز اور موٹر سائیکلیں جب رات کے وقت مخالف سمت سے آتی ہیں تو ان کی چمکدار اور بعض اوقات نیلی، سبز یا سرخ رنگوں والی لائٹس کی وجہ سے دیگر ڈرائیوروں کو سڑک نظر آنا دشوار ہو جاتا ہے۔ بالخصوص وہ افراد جو چھوٹی گاڑیاں، رکشہ یا بائیک چلاتے ہیں، وہ اندھی روشنی کے باعث ایک لمحے کے لیے ویڑن لوس (Visibility Loss) کا شکار ہو جاتے ہیں جو کسی بڑے حادثے میں تبدیل ہو سکتا ہے۔مزید برآں، شہریوں نے اس امر پر بھی سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ بڑی گاڑیوں والے بعض افراد صرف اپنی برتری جتانے اور رعب بٹھانے کے لیے جان بوجھ کر لائٹس کو “ہائی بیم” پر رکھتے ہیں۔ یہ نہ صرف قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ ٹریفک شعور کی شدید کمی اور بد اخلاقی کی علامت بھی ہے۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ بعض تعلیم یافتہ لوگ بھی اس عمل میں پیش پیش ہوتے ہیں، جس سے ٹریفک آداب کی خلاف ورزی کا واضح پیغام جاتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سعودی عرب‘ قوانین کی عدم پیروی پر پیٹرول فراہم نہ کرنیکا حکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض: سعودی عرب میں سلامتی کے ضوابط کی عدم پیروی کے صارفین کو پیٹرول فراہم نہ کیے جانے کے احکامات جاری۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں وزارتِ توانائی نے پیٹرول پمپوں کی انتظامیہ کو کہا ہے کہ سلامتی ضوابط پر عمل نہ کرنے والے صارفین کو پیٹرول فراہم نہ کیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق گاڑی میں پیٹرول بھرواتے وقت انجن لازمی بند کرنا ہوگا۔
اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ نئے ضوابط کا مقصد عوامی سلامتی اور نظم و ضبط کا خیال رکھنا ہر ایک کی ذمے داری ہے۔ اسٹیشن پر پیٹرول بھروانے کے لیے گاڑیوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو علحدہ کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو مشکلات نہ ہوں۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ صارفین کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ مخصوص راستے کا ہی انتخاب کریں۔