علی امین گنڈاپور فون کرکے کہتے ہیں کہ عمران خان سے ملاقات نہ کروائیں، سینیئر صحافی کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
سینیئر صحافی و تجزیہ کار نصر اللہ ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے کئی لوگ پریس کانفرنس کر کے کہتے ہیں کہ ہماری بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات نہیں ہو رہی حالانکہ وہ خود ٹیلی فون کر کے کہتے ہیں کہ آج ہماری عمران خان سے ملاقات رکوا دیں۔
نصر اللہ ملک کا کہنا تھا کہ میں یہ الزام نہیں لگا رہا بلکہ ثبوت کے ساتھ بات کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور جس وقت چاہیں عمران خان سے مل سکتے ہیں لیکن وہ نہیں ملتے۔
لی امین خود اسٹبلشمنٹ کو کال کر کے کہتا ہے کہ مجھے عمران خان سے نہ ملنے دیا جاۓ اس کی ریکارڈنگ بھی ہے : نصر اللہ ملک pic.
— صحرانورد (@Aadiiroy2) June 25, 2025
واضح رہے کہ اس سے قبل بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو مائنس کردیا ہے۔
اس سوال کے جواب میں کہ خیبرپختونخوا کے اراکین اسمبلی کہتے ہیں کہ علی امین گنڈا پور بہت طاقت ور ہے ہم انہیں ناں نہیں کہہ سکتے جس پر علیمہ خان نے کہا کہ اگر بوجھ نہیں اٹھاسکتے تو گھر جائیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے علیمہ خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ جو مائنس بانی پی ٹی آئی کی باتیں کر رہے ہیں انہیں عقل نہیں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور علیمہ خان عمران خان کے پی بجٹ مائنس عمران خانذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی علی امین گنڈا پور علیمہ خان کے پی بجٹ علی امین گنڈاپور کہتے ہیں کہ علیمہ خان
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے حکومت نہیں روک سکتی: علیمہ خان
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے حکومت روک نہیں سکتی،کب تک جج مجبوری میں ہمیں انصاف نہیں دیں گے ؟،14 اگست کو بھی سیاسی قوت مظاہرہ ہوگا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے خلاف کئی کیسز ہیں ،یہاں ہماری ضمانت نہیں ہوگی،قتل کیس میں میرے وارنٹ گرفتاری نکالے گئے ہیں، جب گرفتاری کرنا ہوگی یہ کر لیں گے، یہ سب ناجائز کیسز ہیں، میرا جرم یہ ہے میں عمران خان کا میسج عوام میں لاتی ہوں ، کیا عمران خان کا پیغام باہر لانا جرم ہے؟۔انہوں نے کہا کہ جج سے بھی کہیں گے کہ آپ کی مجبوری ہے، مجبوری میں کب تک ایسا کریں گے؟،کب تک جج مجبوری میں ہمیں انصاف نہیں دیں گے ؟، پولیس والے کہتے ہیں ہم پر دباؤ ہے، غلط کیسز باہر پھینکیں، آپ ہیرو بنیں گے، قوم آپ کے ساتھ ہوگی،ہم کبھی پنڈی کبھی لاہور کیسوں میں جا رہے ہیں،جرم نہیں تو ہمیں انصاف دیں، جرم ہے تو سزا دے دیں۔علیمہ خان نے کہا کہ غریب آٹھ نو گھنٹے سفر کر کے آتے ہیں، ان کی مدد بھی کرتے ہیں، ایک دفعہ سب کو بلا کر جرم ہے تو ثابت کرا دیں یا انہیں چھوڑ دیں،پاکستان میں جوڈیشل سسٹم پر اعتماد ختم ہوگیا ہے، ججز اسے بحال کریں۔بانی چیئرمین کی بہن نے کہاکہ 14 اگست کو بھی سیاسی قوت مظاہرہ ہوگا،14 اگست آزادی کیلئے مسلمانوں نے قربانیاں دی تھیں، ایک دن میں آزادی نہیں ملی،25 لاکھ افراد نے آزادی کیلئے قربانی دی تھی،عمران خان اپنی آزادی نہیں، قوم کی آزادی چاہتے ہیں،14 اگست عوام کو آزادی نہیں ملی، اشرافیہ نے دھوکا دیا۔عمران خان کے بیٹوں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قاسم اور سلیمان کے پاس نائیکوپ ہے کارڈ نہیں ہے، برٹش پاسپورٹ پر دونوں نے ویزا کیلئے اپلائی کر دیا ہے، سلیمان اور قاسم کو پاکستان آنے سے حکومت نہیں روک سکتی۔انہوں نے کہا کہ ویزا کیلئے ایک بارپھر ہم ایمبیسی سے رابطہ کریں گے، ویزا نہیں دیں گے تو سلمان اور قاسم مزید کوشش کر لیں گے، کارڈ کیلئے اپلائی کیا تو حکومت 6 ماہ لگا دے گی، طلال چوہدری سے بھی ویزا کیلئے رابطہ کر لیں گے،وزارت داخلہ نے کہا یہ ہمارا نہیں وزارت خارجہ کا کام ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قوم نے 5 اگست کو خوف کے بت توڑ دیے ہیں،اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھتے ہیں تو قانون نہیں توڑتے گھنٹوں بیٹھتے ہیں، ملاقات نہیں کرائی جاتی،قتل کیس میں عبوری ضمانت نہیں کراؤں گی۔