واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے کہاہے کہ سب سے بڑے ترقیاتی شراکت دار کے طور پر عالمی بینک نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور ہمارے شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں کلیدیکردار ادا کیا ہے،کنٹری پارٹنرشپ پروگرام پرموثرعمل درآمدکیلئے پاکستان فریم ورک بنارہاہے۔انہوں نے یہ بات اپنے سرکاری دورہ امریکا کے دوران عالمی بینک کی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقات میں کہی۔

عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز اینا بیجرڈی اور جنوبی ایشیا کے علاقائی نائب صدر مسٹر مارٹن ریزر کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات میں احد چیمہ نے گزشتہ سال کے دوران پاکستان اورعالمی بینک گروپ کے درمیان مضبوط تعاون کو سراہا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر احد چیمہ نے کہا کہ سب سے بڑے ترقیاتی شراکت دار کے طور پر، عالمی بینک نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور ہمارے شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں ایک ناگزیر کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے 2022 کے سیلاب اور کووڈ۔ 19کی عالمگیر وبا سے نمٹنے کے لئے عالمی بینک کی جانب سے فراہم کردہ مدد کو قابل تعریف کراردیا۔ احد چیمہ نے مزید کہا کہ اس اہم شراکت داری کو آگے بڑھانے میں اینا بیجرڈی اور مارٹن ریزر کا کردار قابل تعریف ہے۔ سی پی ایف کے آغاز کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پاکستان عالمی بینک کے تعاون سے ایک عملدرآمد فریم ورک بنارہی ہے تاکہ سی پی ایف سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکے۔

احد چیمہ نے عالمی بینک کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ ریجن میں پاکستان کی منتقلی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے علم کے تبادلے اور علاقائی ہم آہنگی کے لیے قیمتی مواقع پیدا ہوں گے۔ عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عبدالحق بیدجاوئی کے ساتھ ایک الگ ملاقات میں احد چیمہ نے پاکستان کے حوالے سے ہمیشہ مثبت کردار ادا کرنے پر ان کی تعریف کی۔

بات چیت میں عالمی بینک کی حالیہ منظوریوں بشمول 700 ملین ڈالر کا ریکوڈک کان کنی منصوبہ اور 400 ملین ڈالر کی رسک پارٹیسیپیشن فیسیلٹی، جو اعتراضات کے باوجود آگے بڑھی پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ وزیر وفاقی احد چیمہ نے عالمی بینک کی ملکی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ سی پی ایف کے ترقیاتی مقاصد کو حاصل کیا جاسکے۔ عالمی بینک کی قیادت نے وفاقی وزیر احد چیمہ کی بصیرت کی تعریف کی اور کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے موثر نفاذ کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی کے لئے ادارے کے مسلسل عزم کو اجاگر کیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عالمی بینک کی احد چیمہ نے وفاقی وزیر پاکستان کی کے ساتھ

پڑھیں:

عالمی بینک نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا،جاوید قصوری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ عالمی بینک کی تازہ رپورٹ جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ’’پاکستان میں 6کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں‘‘۔ المیہ یہ ہے کہ تین سالوں میں غربت7فیصد تک بڑھ گئی ہے جبکہ کل آبادی کا 45فیصد حصہ سطح غربت سے نیچے زندگی گزار رہا ہے۔حکمرانوں کی کارکردگی کا پول کھولنے کے لئے کافی ہے۔قرضے اور خسارے بڑھ رہے ہیں، زراعت کا شعبہ ختم ہو رہا ہے۔40فیصد بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔4کروڑ 12لاکھ افراد کی یومیہ کمائی صرف 900روپے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تنظیم کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ کرپشن نے حکومتی معاشی پالیسیوں کا ستیاناس کر کے رکھ دیا ہے۔ ہر سال 15سے 17لاکھ نوجوان پاکستان چھوڑ رہے ہیں۔ حتیٰ کہ بیوروکریسی میں موجود افراد بھی ڈبل شہریت رکھتے ہیں۔ ملک کے اندر جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون رائج ہے۔ غریب عوام کے لئے کچھ نہیں۔ حالات پر قابو نا پایا گیا تو ملک کے اندر صرف مافیا رہے گی۔ غربت میں کمی، کمزور طبقات کے لئے ریلیف پر مبنی پالیسیوں، مہنگائی کے جن کو قابو کرنے لئے ٹھوس اقدامات اور کرپشن کے راستے بند کرنے کی ضرور ت ہے، مگر بد قسمتی سے موجودہ حکومت یہ کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے۔ محمدجاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ حکمران اپنے طرز حکمرانی کو تبدیل کریں۔ اللوں تللوں کو ختم اور کفایت شعاری پر زندگی گزاریں۔ ایسا ملک جہاں تقریباً نصف آبادی سطح غربت سے نیچے رہنے پر مجبور ہو، لوگوں کو دو وقت کی روٹی میسر نہ ہو، بے روزگاری کی شرح آسمان سے باتیں کر رہی ہو اور سرمایہ داروں، جاگیر داروں نے پورے سسٹم کو یرغمال بنایا ہو وہاں ترقی ممکن نہیں ہو سکتی۔

وقائع نگار خصوصی سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • ڈیوس اسٹارٹ اپ چیلنج 2026 کے لیے پاکستانی اسٹارٹ اپس کو تیار کرنے کا عزم
  • عالمی بینک نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا،جاوید قصوری
  • شہباز شریف نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لیں، اویس لغاری
  • پاکستان کا معاشی ترقی کا ماڈل ناکام ہو رہا ، غربت میں کمی کرنے میں معاون نہیں
  • وزیراعظم نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لیں، اویس لغاری
  • پاکستان کا معاشی ترقی کا ماڈل ناکام ہو رہا ہے، عالمی بینک
  • آزاد کشمیر میں جاری احتجاجی صورتحال، وفاقی حکومت کا مذاکرات میں معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان میں 3 سال کے دوران غربت تشویشناک حد تک بڑھ گئی، عالمی بینک
  • اقوام متحدہ اجلاس؛ اسحاق ڈار کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر خطاب
  • آرٹیفیشل انٹیلی جنس کتاب کا متبادل نہیں ہے، عالمی ریکارڈ یافتہ طالبہ ماہ نور چیمہ