اسٹیٹ بینک یکم جولائی کو عوامی لین دین کے لیے بند رہے گا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یعنی ایس بی پی نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ وہ یکم جولائی 2025 بروز منگل کو بند رہے گا کیونکہ اس دن کو بینک تعطیل کے طور پر منایا جائے گا۔
مرکزی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم جولائی بروز منگل عوامی لین دین کے لیے بند رہے گا، کیونکہ یہ دن بینک تعطیل کے طور پر منایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسیوں پر کوئی پابندی نہیں، اسٹیٹ بینک کی وضاحت
’لہٰذا تمام بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکرو فائنانس بینک بھی مذکورہ تاریخ کو عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے، تاہم، ان اداروں کے ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے اور اندرونی امور سرانجام دیے جائیں گے۔‘
واضح رہے کہ ہر سال یکم جولائی کو بینکاری صنعت میں مالی سال کا آغاز ہوتا ہے، جس کے باعث یہ دن روایتی طور پر بینک تعطیل کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ بینک اپنے سالانہ حسابات اور ریکارڈز کی ترتیب نو کر سکیں۔
مزید پڑھیں:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا بڑا اعلان، شرحِ سود 11 فیصد پر برقرار
بینک صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یکم جولائی سے قبل اپنی مالی ضروریات نمٹا لیں، تاکہ کسی قسم کی زحمت سے بچا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیٹ بینک بینک تعطیل یکم جولائی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک بینک تعطیل یکم جولائی یکم جولائی بینک تعطیل اسٹیٹ بینک کے لیے
پڑھیں:
عام تعطیل کا اعلان
ویب ڈیسک: عظیم صوفی بزرگ شاہ عنایت شہید کے عرس مبارک کے موقع پر ضلع سجاول کی انتظامیہ نے کل 12 اگست بروز منگل کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
ضلع کے ڈپٹی کمشنر زاہد حسین کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق عرس کی مناسبت سے تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے، اسکولز، کالجز اور بلدیاتی دفاتر بند رہیں گے۔
عرس مبارک کی تقریبات کا باضابطہ افتتاح صوبائی وزیر زکوٰۃ، عشر، اوقاف و مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ شیرازی کریں گے۔ اس موقع پر مختلف روحانی، مذہبی و ثقافتی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا جن میں زائرین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ
یاد رہے کہ صوفی شاہ عنایت شہید سندھ کے معروف صوفی شاعر، درویش اور عوامی حقوق کے علمبردار مانے جاتے تھے۔ ان کا پیغام محبت، اخوت اور سماجی انصاف پر مبنی تھا، جو آج بھی اہلِ سندھ کے دلوں میں زندہ ہے۔