پاکستان کی کان کنی صنعت نے پہلا گولڈ سرٹیفکیشن حاصل کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
پاکستان کی کان کنی کی صنعت نے پہلا گولڈ سرٹیفکیشن حاصل کرکے عالمی سطح پر تاریخ رقم کر دی ہے۔سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی نے تھر میں پانی کے موثر استعمال پر ‘الائنس فار واٹر اسٹیورڈشپ گولڈ سرٹیفیکیشن حاصل کی ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ دنیا میں کسی بھی کان کنی کمپنی کو اے ڈبلیو ایس گولڈ سرٹیفکیشن حاصل ہوئی ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت ملک میں کان کنی کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
اشتہار
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: کان کنی
پڑھیں:
سرکاری حج سکیم 2026ء کیلئے درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل
ترجمان مذہبی امور کے مطابق سمندر پار پاکستانی بھی قریبی عزیز کے ذریعے نامزد بینکوں میں حج کا داخلہ کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم افراد میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ وطن پہنچنے پر جمع کروائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج سکیم 2026ء کے لیے درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں میں جمع درخواستوں کی تعداد 71 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ انہوں نے کہا کہ اخراجات کی پہلی قسط کے ساتھ درخواستوں کی وصولی 11 تا 16 اگست جاری رہے گی، دوسرے مرحلے میں غیر رجسٹرڈ عازمین حج بھی درخواست جمع کرا سکیں گے۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق سمندر پار پاکستانی بھی قریبی عزیز کے ذریعے نامزد بینکوں میں حج کا داخلہ کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم افراد میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ وطن پہنچنے پر جمع کروائیں گے، کوٹہ مکمل ہوتے ہی حج درخواستوں کی وصولی روکنے کا اعلان کر دیا جائے گا۔