بل گیٹس کی شادی، جب تقریب کیلئے پورا ایک جزیرہ بُک کروالیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
بل گیٹس کی شادی کا قصہ کافی دلچسپ اور شاہانہ ہے، خاص طور پر جب یہ بات سامنے آئی کہ اُنہوں نے اپنی شادی کے موقع پر پورا ایک جزیرہ بُک کروا دیا تھا۔
بل گیٹس نے 1994 میں میلنڈا فرنچ سے شادی کی تھی اور اس تقریب کو انتہائی پرائیویٹ اور پرتعیش بنانے کیلئے انہوں نے امریکی ریاست ہوائی کے ایک جزیرے لانائی کو مکمل طور پر بُک کروا لیا تھا۔
بل گیٹس اور میلنڈا کی شادی 1 جنوری 1994 کو ہوئی تھی۔ اُس وقت بل گیٹس مائیکروسافٹ کے بانی کے طور پر دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ہو چکے تھے۔
مختلف رپورٹس کے مطابق جزیرہ بک کرنے کیلئے 10 لاکھ امریکی ڈالرز سے زائد خرچ کیے گئے۔
شادی کی سیکیورٹی، رازداری اور مہمانوں کی سہولت کے لیے بڑی تعداد میں عملہ، پرائیویٹ جہاز، ہیلی کاپٹرز اور دیگر آسائشیں فراہم کی گئیں۔
بل گیٹس نے میڈیا سے دُور، مکمل پرائیویسی کے ساتھ شادی کو انجام دینے کیلئے جزیرے پر تمام عام سیاحوں کا داخلہ بند کروایا تھا جبکہ تمام ہوٹل، گولف کورسز اور ریزورٹس کو عارضی طور پر پرائیویٹ استعمال کیلئے مخصوص کروا لیا گیا تھا۔
فضائی فوٹوگرافی روکنے کیلئے ہیلی کاپٹرز کی پروازوں پر بھی پابندی لگوائی گئی۔
کیا یہ شادی کامیاب رہی؟
یہ شادی تقریباً 27 سال تک قائم رہی مگر 2021 میں بل اور میلنڈا گیٹس نے علٰحدگی کا اعلان کر دیا جو کہ دنیا بھر میں خبروں کی زینت بنا رہا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بل گیٹس
پڑھیں:
جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی ہوجائے گی: صبا قمر
اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ ان کی شادی جب قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کے ساتھ ہونی ہوگی ہو جائے گی۔ حال ہی میں ایک پوٖڈکاسٹ کے دوران اداکارہ صبا قمر سے میزبان نے سوال کیا کہ جو بھی اداکارہ عثمان مختار کیساتھ کام کرتی ہیں ان کی شادی ہوجاتی ہے اور یہ بات کافی مشہور ہے آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔ اس سوال کے جواب میں 41 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ان کی شادی قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کیساتھ لکھی ہوگی ہو جائے گی۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ ابھی تو وہ آن اسکرین رومانس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ ان کی 8 گھنٹے کی نیند بھی مشکل سے پوری ہوتی ہے ایسے میں وہ محبت کیلئے وقت کیسے نکالیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ شادی محبت اور بچے یہ سب قسمت میں لکھے ہوتے ہیں اس لئے نہ وقت سے پہلے مل سکتے ہیں نہ ہی وقت کے بعد، جس وقت جو چیز لکھی ہوگی تب ہی ملے گی چاہیں آپ جتنا زور لگا لیں۔