میزبان و اداکار ساحر لودھی نے اپنی نقل کی ویڈیوز بنانے والوں سے متعلق پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کے تبصرے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ساحر لودھی کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جو ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجود ہیں، ویڈیوز کی نقالی کا سلسلہ یاسر نواز نے شروع کیا تھا جس کے بعد دیگر فنکاروں نے بھی ساحر لودھی کے انداز کی نقل کرتے ہوئے ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔ان ویڈیوز پر اداکارہ مہوش حیات نے تبصرہ کرتے ہوئے ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔گزشتہ ماہ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ساحر لودھی نے اس انڈسٹری میں اپنی ایک منفرد جگہ بنائی ہے اور وہ اب تک اس مقام پر قائم ہیں، جو کہ قابلِ احترام ہے اور یہ بالکل آسان نہیں ہے، آپ کسی کے انداز کو ناپسند کر سکتے ہیں لیکن اس انسان کی عزت ہمیشہ برقرار رہنی چاہیے۔ساتھ ہی اداکارہ نے سب کو نرمی برتنے اور شائستگی اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ انتہائی نامناسب اور ناجائز ہے کہ آپ کسی کا مذاق اڑائیں، لوگ بھول گئے ہیں کہ ساحر بھی ایک انسان ہیں اور ان کے بھی جذبات اور احساسات ہیں جیسے کہ ہم سب کے ہیں ‘ حال ہی میں میں گفتگو کرتے ہوئے ساحر لودھی مہوش حیات کے تبصرے پر آبدیدہ ہوگئے اور بتایا کہ ‘میں بہاولپور کیلئے جا رہا تھا جب ایک دوست نے مجھے مہوش حیات کی پوسٹ دکھائی، اس ٹوئٹ کو دیکھ کر میں مہوش کا انتہائی شکر گزار ہوگیا تھا‘۔انھوں نے کہا کہ میری کبھی مہوش سے اتنی بات چیت بھی نہیں ہوئی، اس کے باوجود ان کی یہ پوسٹ دیکھی، میں واقعی مہوش کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، میرے لیے یہ بہت بڑی بات تھی‘۔

ساحر لودھی کا ٹرولنگ کرنیوالوں کو جواب 

 ساحر لودھی نے ٹرولنگ کرنیوالوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’تنقید کا میری زندگی پر کوئی اثر نہیں ہوتا ،کچھ تبصرے کبھی کبھار ہرٹ کر دیتے ہیں لیکن بطور انسان آپ کے پاس تنقید کرنے کا حق ہے، میں نے ان ٹرولرز کو دنیا میں بھی معاف کیا اور روز محشر تو میری کوئی حیثیت ہی نہیں انھیں معاف کرنے کی، جو مجھ سے محبت کرتے ہیں انھیں تھینک یو اور جو مجھ سے نفرت کرتے ہیں ان کیلئے کوئی بات نہیں‘۔ایک سوال کے جواب میں ساحر لودھی نے بتایا کہ میں مختلف پراجیکٹس کیلئے کام کر رہا ہوں، میرے پاس اپنی ذات کیلئے وقت ہی نہیں، پورا دن میں صرف 2 گھنٹے سوتا ہوں، میں صبح 6:30 بجے سوکر اٹھتا ہوں، 8 بجے گھر سے جم کیلئے نکل جاتا ہوں اور پھر اپنے کاموں کا آغاز کرتا ہوں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ساحر لودھی نے مہوش حیات کرتے ہوئے

پڑھیں:

بھارت پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا: منیر اکرم

اسلام آباد: اقوام متحدہ میں سابق پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہےکہ بھارت اپنی ساکھ بچانے کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا ۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں طویل عرصے تک پاکستان کے مستقل مندوب رہنے والے منیر اکرم نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر اپنی ساکھ کی بحالی کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا، ہمیں اس خطرے کے پیشِ نظر مکمل چوکس اور تیار رہنا ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ اسلام آباد بھی موساد کے ممکنہ اہداف میں شامل ہو سکتا ہے لہٰذا ہمیں نہایت محتاط رہنے کی ضرورت ہے، عالمی امن اور علاقائی سلامتی کو درپیش سب سے بڑا خطرہ گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کے باہمی گٹھ جوڑ سے لاحق ہے، ان دونوں فریقوں کو انفرادی طور پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین پاکستان کے لیے اتنی ہی بنیادی اہمیت کا حامل ہے جتنی اہمیت مسئلہ کشمیر کو حاصل ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • کنگ حمد انسٹیٹیوٹ کا افتتاح، پاکستان میں طبی تعلیم کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ہے: جنرل ساحر شمشاد
  • پاک سعودی دفاعی معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
  • مارخور کے شکار کیلئے پرمٹ جاری: ایک مارخور کے شکار کیلئے کتنے لاکھ ڈالرز کی بولی لگی؟
  • ٹریفک قوانین اورعوامی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سندھ موٹر وہیکل رولز 1969میں اہم ترامیم
  • اسرائیل کو عالمی قوانین کا پاس نہیں ، اسے لگام ڈالی جائے،ترک صدر
  • بے قابو اسرائیل خطے کے امن کیلیے خطرہ بن گیا، مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا؛ ترک صدر
  • نیشنل کانفرنس نے کشمیری عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے، اشوک کول
  • 27ستمبر کو بڑا جلسہ کریں گے،علی امین گنڈاپور کا ویڈیو پیغام
  • بھارت پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا: منیر اکرم
  • ہم ہر قیمت پر ملک کے ساتھ کھڑے ہیں‘ بیرسٹر گوہر خان