غزہ کی صورت حال کو کوئی نظر انداز نہ کرے، ڈاکٹر مسعود پزشکیان
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں ایران کے صدر کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بالخصوص مسلم ممالک غزہ میں بے گناہ عوام کی وسیع نسل کشی روکنے اور امداد رسانی کے لئے فوری طور پر ضروری اقدام کرنا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ عام شہریوں پر آب و دانہ بند کردینا اور ان پر بھوک اور فاقہ کشی مسلط کرنا وحشیانہ ترین جرم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پزشکیان نے مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جنگی اور انسانیت سوز جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سبھی ملکوں بالخصوص مسلم ممالک کو غزہ کی صورتحال کی جانب سے لا تعلق نہیں رہنا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی برادری بالخصوص مسلم ممالک غزہ میں بے گناہ عوام کی وسیع نسل کشی روکنے اور امداد رسانی کے لئے فوری طور پر ضروری اقدام کرنا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ عام شہریوں پر آب و دانہ بند کردینا اور ان پر بھوک اور فاقہ کشی مسلط کرنا وحشیانہ ترین جرم ہے۔
صدر ایران نے کہا کہ سب سے بڑا ظلم یہ ہے کہ یہ انسانیت سوز جرائم ان لوگوں کی آنکھوں کے سامنے کئے جارہے ہیں جو خود کو انسانی حقوق، ڈیموکریسی اور آزادی کا مدافع کہتے ہیں۔ صدر پزشکیان نے اتوار کو مختلف ملکوں کے نئے سفیروں سے ملاقات میں کہا کہ ایران دنیا کے سبھی ملکوں کے ساتھ تعمیری تعاون اور دوستانہ روابط کو اہمیت دیتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کا نظریہ ہے کہ کرہ زمین کے باشندوں کو پر امن بقائے باہم کے ساتھ سبھی کے لئے دنیا کو امن و رفاہ کا گہوارہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انھوں نے کہا کہ
پڑھیں:
ملک کو غیر آئینی انداز میں چلایا جا رہا ہے: اسد قیصر
اسد قیصر—فائل فوٹوپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کو غیر آئینی اور غیر جمہوری انداز میں چلایا جا رہا ہے۔
اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے ہمراہ اسد قیصر نے پریس کانفرنس کی۔
اس دوران پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جس طرح ملک چلایا جا رہا ہے وہ قانونی، آئینی اور جمہوری نہیں، عزم کیا ہے کہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف تمام فورمز استعمال کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں کا میرٹ پر فیصلہ ہونا چاہیے، اس وقت تمام فیصلے انتظامیہ کے دباؤ پر ہو رہے ہیں۔
محمد زبیر نے کہا کہ ہر پاکستانی چاہتا ہے اس نظام کے خلاف آواز بلند کی جائے، پاکستان میں معیشت کی تباہی کی ذمے دار اشرافیہ ہے، ملکی تاریخ میں مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔