UrduPoint:
2025-11-10@01:55:48 GMT

نیشنل گرڈ کمپنی نے یوز آف سسٹم چارجز میں اضافہ مانگ لیا

اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT

نیشنل گرڈ کمپنی نے یوز آف سسٹم چارجز میں اضافہ مانگ لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)نیشنل گرڈ کمپنی نے 23-2022 سے 25-2024 تک اپنے یوز آف سسٹم چارجز میں اضافہ مانگا ہے۔کمپنی کی تین سالوں کے لیے کل ریونیو کی ضرورت 485.392 ارب روپے ہے۔

(جاری ہے)

کل ریونیو کی ضرورت میں سے این جی سی نے مالی سال 23-2022 کے لیے 112.389 ارب روپے، 24-2023 کے لیے 163.

455 ارب روپے اور 25-2024 کے لیے 209.548 ارب روپے مانگے ہیں۔ٹیرف پٹیشن کے مطابق این جی سی نے تین سالوں کے لیے اتفاقی بنیاد پر یو او ایس سی ریٹ میں 24.8 فیصد اضافہ مانگا ہے جس سے یہ موجودہ 712.49 روپے فی کلو واٹ ماہانہ سے بڑھ کر 885.07 روپے فی کلو واٹ ماہانہ ہو جائے گا جبکہ غیر اتفاقی بنیاد پر یہ اضافہ 24 فیصد ہوگا جو538.66 روپے فی کلو واٹ ماہانہ سے بڑھ کر 667.03 روپے فی کلو واٹ ماہانہ ہوجائے گا۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ارب روپے کے لیے

پڑھیں:

 حیدرآباد : شہریوں کےلیے چالان کی رقم میں کتنا اضافہ کیا گیا؟

  ویب ڈیسک :کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی چالان کی رقم بڑھادی گئی، شروع میں سادہ چالان اور بعد میں ای چالان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ایک اور شہر میں چالان کی رقم میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے، ٹریفک پولیس نے بتایا کہ حیدرآباد میں اب نمبر پلیٹ نہ ہونے پر 20 ہزار روپے کا چالان کیا جائےگا، لائسنس نہ ہونے پر 2500 کا چالان ہوگا۔

ہیلمٹ نہ پہننے پر 500 اور غلط پارکنگ پر 2 ہزار کا چالان ہوگا، ون وے کی خلاف ورزی پر 3 ہزار روپے کا چالان ہوگا، گاڑیوں کے انڈییکٹر نہ ہونے پر ایک ہزار روپے کا جرمانہ ہوگا۔

   واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ شروع میں سادہ چالان اور بعد میں ای چالان ہوگا، تمام ڈیٹا بھیج دیا گیا ہے جلد ای چالان کا آغاز ہوگا۔

ٹریفک پولیس کو جرمانے لگانے کی نئی لسٹ جاری کردی گئی، ٹریفک پولیس کو قانون پرعمل کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ نئے جرمانوں سے متعلق بینرز لگائے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل، ڈیڑھ کروڑ ماہانہ بھتا، 13 افسران گرفتار
  • راولپنڈی میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ
  • این سی سی آئی اے افسران کا غیرقانونی کال سینٹر سے 15 کروڑ بھتہ وصولی کا انکشاف، ایف آئی اے
  • بلوچستان میں بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی شرح میں نمایاں اضافہ
  • بھارت: امیروں اور غریبوں کے درمیان فرق میں غیرمعمولی اضافہ
  • کیاہرماہ4 لاکھ کافی نہیں ہیں،عدالت عظمیٰ کی محمد شامی کی اہلیہ کی سرزنش
  • ترسیلات زر بڑھنے کے ساتھ تجارتی خسارے میں بھی اضافہ،  ماہرین کا انتباہ
  • 4 لاکھ روپے ماہانہ ناکافی، سابقہ اہلیہ بھارتی کھلاڑی محمد شامی سے مزید نان نفقہ لینے عدالت پہنچ گئیں
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، نڈیکس میں 1000 پوائنٹس کا اضافہ
  •  حیدرآباد : شہریوں کےلیے چالان کی رقم میں کتنا اضافہ کیا گیا؟