سعودیہ سے معاہدے کے ثمرات سے پاکستان معاشی طور بھی مستحکم ہوگا‘ خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ معاہدے کے بعد سعودی عرب میں ہماری افواج کی تعداد میں اضافہ ہوگا، اس معاہدے کے ثمرات سے پاکستان معاشی طور بھی مستحکم ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا معاہدہ تاریخ ساز ہے، یہ معاہدہ معرکہ حق کی فتح کی مرہون منت ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 75 سال میں ہم نے پہلے بھی دفاعی معاہدے کیے لیکن مشکل وقت آیا تو معاہدے کرنے والوں نے مدد نہیں کی‘ معاہدے کے بعد سعودی عرب میں ہماری افواج کی تعداد میں اضافہ ہوگا، دیگر ممالک کے ساتھ بھی دفاعی معاہدے ممکن ہیں، جو ہمارے خیر خواہ نہیں وہ اس معاہدے سے ناخوش ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد نے مجھے یادکرایا تھا کہ سن 71 میں سعودیہ نے 2 گن بوٹس کراچی بھجوائی تھیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف کا کہنا معاہدے کے تھا کہ
پڑھیں:
سعودیہ پاکستان دفاعی معاہدے کے بعد بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے؛ رانا تنویر حسین
سٹی 42 : وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان المرصوص میں تاریخی کامیابی اور حالیہ سعودیہ پاکستان دفاعی معاہدے کے بعد بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے، اور بھارت ساری دنیا میں اکیلا اور اسرائیل کے سوا اسکا کوئی دوست نہیں رہا ۔
شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے سئینر رہنما سید سجاد حسین شاہ اور سٹی صدر میاں منور اقبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے گہرے برادرانہ اور دیرینہ تعلقات ہیں، اور یہ بات پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اللہ پاک نے ہمیں محافظ حرمین شریفین بنا دیا ہے۔
محسن نقوی کی دبئی میں پاکستانی ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کو متحد ہوکر کھیلنے کا پیغام
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی موجودہ لہر عمران خان کی پالیسیز کا نتیجہ ہے، پی ٹی آئی کی بدقسمتی ہے کہ وہ آج تک چیزوں کو سمجھ ہی نہیں سکے۔ انہوں نے کہاکہ 2018 میں عمران خان کو زبردستی وزیر اعظم بنایا گیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہمیشہ مسلم لیگ ن کے دور میں پاکستان نے ترقی کی ہے انشاء اللہ شیخوپورہ شہر کے دیرینہ مسائل کا حل کریں گے ۔